MakhmaleN Zaat Pay HeiN Gota Kinari Baten

مخملیں ذات پہ پیں گوٹا کناری باتیں

مخملی ذات پہ ہیں گوٹا کناری باتیں

تو بھی پیارا ہے مگر تجھ سے بھی پیاری باتیں

عشق رہتا ہے زماں اور مکاں سے آگے

دن نہیں یاد مگر یاد ہیں ساری باتیں

وہ میرے پاس تھا پربھیڑ بھی تھی لوگوں کی

ہونٹ خاموش رہے آنکھ سے جاری باتیں

دو دلوں بیچ یہ ویرانہ کہاں سے آیا

ایک سناٹا ہے، سناٹے پہ طاری باتیں

ہم ترا ذکر ہر اک بات میں لے آتے ہیں

کون کرتا ہے بھلا اتنی تمہاری باتیں

میں نے غزلوں میں سمویا ہے تخیل تیرا

میں نے شعروں میں پرو کر ہیں سنواری باتیں

عشق میں یار کو رسوا تو نہیں کرتے ہیں

کیسے کر لیتے ہو لوگوں سے ہماری باتیں

کھانا ٹیبل پہ پڑا ٹھنڈ ا ہوا جاتا ہے

اف وہ لذت سے بھری تیری کراری باتیں

حیاء غزل

حیاء غزل

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1131) ووٹ وصول ہوئے

متعلقہ شاعری

Your Thoughts and Comments

Urdu Poetry of Haya Ghazal, MakhmaleN Zaat Pay HeiN Gota Kinari Baten in Urdu. Also there are 4 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.3 out of 5 stars. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Haya Ghazal.