Ik Din Aisa Bhi Aaye Ga By Haya Noor

Ik Din Aisa Bhi Aaye Ga is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Haya Noor. You can also read more poetries of Haya Noor on this page of UrduPoint.

اک دن ایسا بھی آئے گا

حیا نور

اک دن ایسا بھی آئے گا 

وقت ریت کی مانند ہتھلی سے پھسل جائیگا

نہ کسی کے خیالوں میں مرا  گزر ہوگا

نہ ہی کسی کے لبوں پر مرا نام ہوگا

نہ کسی شخص کے ذہن میں مرا چہرہ نمایاں ہوگا

نہ کسی کے خوابوں میں مرا آنا جانا ہوگا

نہ کسی کے دل میں یاد بنکر زندہ رہوں گی

نہ ہی کسی شخص کی باتوں میں شامل ہوگی

میرے نام سے نہ کسی کی شناسائی ہوگی

میرے نہ ہونے سے کسی کی آنکھ نم نہ ہوگی

لیکن اس وقت بھی

میری ڈائری میں میرے الفاظ زندہ ہوگے

کہیں پر جذبات کے ترجماں ہونگے

کسی ورق پر میرے الفاظ صبر کے گواہ ہوگے

کچھ ٹوٹے پھوٹے ، بے ربط جملے

میری اداسی کی داستاں سنائیں گے

کسی فقرہ میں پوشیدہ

میری ہنسی کی جھنکار ہوگی

کہیں مٹی مٹی سے تحریر

میری اذیت ناک لمحوں کی ساتھی ہوگی

کچھ الفاظ میری شوخی کو بتائیں گے

کچھ الفاظ میری شرارت کو دکھائیں گے

اور کہیں میرے احساسات بکھرے ہونگے۔

کسی تاریخ پر نگاہ جو لمحے پر کو ٹھہرگے گی

بڑی حوصلے اور ہمت سے واپس پلٹیگی۔

کچھ ادھے ادھورے فقرے ، کچھ ان کہے جذبے

کچھ آنسوؤں میں ڈوبے ہوئے الفاظ

میری بے قراری کی گواہی دیں گے۔

کچھ اذیت میں ڈوبے الفاظ ہونگے

کچھ بہت ہی دردناک ہونگے۔

کچھ الفاظ میری شخصیت کے ضامن ہونگے

اور کچھ سطروں میں بیاں

میرے خیالات ہونگے

کچھ تحریر میری بے بسی کی داستاں سنائیں گیں

کچھ آدھی ادھوری تصنیف میرے خوابوں کی کرچیاں ہونگی

دھنک رنگوں میں ڈھلی اک لڑکی

کسی نظم کا عنوان ہوگا۔

کہیں میرے الفاظ تمہارے قدم جکڑیں گیں

کہیں پر میرے الجھے خیالات رقم ہونگے

اس ڈائری کا ہر ورق نیا اک قصہ سنائیگا

میرے شخصیت کے ہر اک راز سے پردہ اٹھیگا

حیا نور

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(310) ووٹ وصول ہوئے

Ik Din Aisa Bhi Aaye Ga by Haya Noor - Read Haya Noor's best Shayari Ik Din Aisa Bhi Aaye Ga at UrduPoint. Here you can read the best poetry Ik Din Aisa Bhi Aaye Ga of Haya Noor. Ik Din Aisa Bhi Aaye Ga is the most famous poetry by emerging poet, Haya Noor. People love to read poetry by Haya Noor, and Ik Din Aisa Bhi Aaye Ga by Haya Noor is best among the poetry collection by new poet Haya Noor.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Haya Noor. On this page, you can read Ik Din Aisa Bhi Aaye Ga by Haya Noor. Ik Din Aisa Bhi Aaye Ga is the best poetry by Haya Noor.

Read the Haya Noor's best poetry Ik Din Aisa Bhi Aaye Ga here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Haya Noor, regard it as the best poetry Ik Din Aisa Bhi Aaye Ga of Haya Noor.

We recommend you read the most famous poetry, Ik Din Aisa Bhi Aaye Ga of emerging poet Haya Noor, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.