Naam Par Intsaab Se Pehle By Ishfaq Chatranvi

Naam Par Intsaab Se Pehle is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Ishfaq Chatranvi. You can also read more poetries of Ishfaq Chatranvi on this page of UrduPoint.

نام پر انتساب سے پہلے

اشفاق چترانوی

نام پر انتساب سے پہلے

بے خبر تھا نصاب سے پہلے

خوش نصیبی ہے جو سمجھ جائیں

دیدہ و دل شباب سے پہلے

تو نمازوں کو ٹھیک سے پڑھ لے

ہو گی پرسش جناب سے پہلے

کاش ہم لوگ ٹھیک ہو جائیں

خدا کے ہر عذاب سے پہلے

تجھ سے تو ہیں یہ پنچھی ہی بہتر

اُٹھتے ہیں آفتاب سے پہلے

آج جلدی تھی اُس کو آنے کی

بوند برسی سحاب سے پہلے

بے رخی کی ہے وجہ جو پوچھی

سوچ میں ہیں جواب سے پہلے

کاش ہم لوگ جان تو لیتے

راستے کے سراب سے پہلے

ایک مدت سے یوں ہی بھٹکا ہوں

میں ترے انتخاب سے پہلے

حسن تیرا نکھر گیا پھر سے

عیب تھا اک نقاب سے پہلے

یہ تو بیتا ہے واقعہ مجھ پر

رات کے وحشی خواب سے پہلے

اس کی حالت پہ تم نہ جاؤ اب

خون تھا دل کباب سے پہلے

رفتہ رفتہ یہ چھوٹ چکی ہے

دلگی تھی کتاب سے پہلے

یاد اُس کو کرو گے جب بھی تو

پہنچے گا وہ شتاب سے پہلے

کون ہے تجھ کو پوچھنے والا

تُو جو بخشے حساب سے پہلے

موت آگے ہے پیچھے کھائی ہے

پنچھی اُڑ جا عقاب سے پہلے

اس سے پہلے کہ موت آ جائے

رہ پہ آ جا عتاب سے پہلے

عین ممکن ہے اب چلا جائے

شیخ جنت نواب سے پہلے

جب پلٹ کے ہیں بھاگتے یوسف

باب کُھلتا ہے باب سے پہلے

جام کیسے بدل گیا ساقی

آب تھا یہ شراب سے پہلے

آج منظر یہاں بدل گیا ہے

اک تھی بیری گلاب سے پہلے

علم و حکمت یہ شان یہ عہدہ

کچھ نہیں اکتساب سے پہلے

آج اشفآق چونک اٹھے تھے

لوگ تیرے خطاب سے پہلے

اشفاق چترانوی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(216) ووٹ وصول ہوئے

Naam Par Intsaab Se Pehle by Ishfaq Chatranvi - Read Ishfaq Chatranvi's best Shayari Naam Par Intsaab Se Pehle at UrduPoint. Here you can read the best poetry Naam Par Intsaab Se Pehle of Ishfaq Chatranvi. Naam Par Intsaab Se Pehle is the most famous poetry by emerging poet, Ishfaq Chatranvi. People love to read poetry by Ishfaq Chatranvi, and Naam Par Intsaab Se Pehle by Ishfaq Chatranvi is best among the poetry collection by new poet Ishfaq Chatranvi.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Ishfaq Chatranvi. On this page, you can read Naam Par Intsaab Se Pehle by Ishfaq Chatranvi. Naam Par Intsaab Se Pehle is the best poetry by Ishfaq Chatranvi.

Read the Ishfaq Chatranvi's best poetry Naam Par Intsaab Se Pehle here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Ishfaq Chatranvi, regard it as the best poetry Naam Par Intsaab Se Pehle of Ishfaq Chatranvi.

We recommend you read the most famous poetry, Naam Par Intsaab Se Pehle of emerging poet Ishfaq Chatranvi, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.