Nazm By Kafeel Rana

Nazm is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Kafeel Rana. You can also read more poetries of Kafeel Rana on this page of UrduPoint.

نظم ناٹک

کفیل رانا

"ناٹک"

سکوت ایسا کہ شبد کی سنسناتی آوازیں

کھا چکا ہے

سپاٹ چہروں کے

خالی پنے یہ بولتے ہیں

کسی حسن نے

کئی برس سے کوئی بھی" کوزہ "نہیں بنایا

کسی قلم نے

برہنہ جسموں کے اونچے ٹیلوں سے

عین نیچے سڑکتی انگلی کو قید کر کے

وہ "کالی شلوار "کھول دی تھی

کوئی لکھاری بدن کے اندر

مچلتے خلیوں کے سارے

عقدوں کو فاش کرتے ہوئے بتاتا

کہ کیسے وہ سارے لال خلیے بہت سے

"راجہ گدھوں" نے اپنے وجود مایہ کی مائیگی سے

شکستہ جسموں میں جب اتارے

تو تب بھی چہروں پہ خامشی تھی

جمود کے اس طویل سر پر

کوئی مسافر

کھنکتے گھنگھرو کی چھن چھنن پر

یوں سر کو دھنتا کہ جیسے منزل کے سارے رستے

جوان" امراؤ "کے بدن سے نکل رہے ہیں

کتاب وحشت کو چپ کراؤ

وہ چیختی ہے

کہاں گیا وہ امیر خسرو

جو اپنے اندر کی وحشتوں کو

"سروں" کا شستہ لباس دے

کر برہنہ تالوں سے جا ملاتاکہ جنکی آغوشِ بے فغاں میں کئی برس کے سسکتے نوحے تڑپ رہے ہیں

وہ سارے نوحے

کہ جو صلیب سکوت جاں پر ہی مر رہے ہیں

مگر صداؤں کو خامشی کے

تباۃ شہروں سے ڈھونڈ لانا ہی تو ہنر ہے

یہی تو" ناٹک" ہے

جو ازل سے ہر ایک فنکار کر رہا ہے

سومیری آنکھوں میں

لمبی راتوں کی خامشی ہے

تو میں اگر کوئی نظم لکھوں

جو سانحہ ہو

کہ جس سے حلقوم چیخ اٹھیں

سکوت محفل کو توڑ ڈالیں

تو داد دو گے؟ ؟

کفیل رانا

کفیل رانا

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1972) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Nazm by Kafeel Rana - Read Kafeel Rana's best Shayari Nazm at UrduPoint. Here you can read the best poetry Nazm of Kafeel Rana. Nazm is the most famous poetry by emerging poet, Kafeel Rana. People love to read poetry by Kafeel Rana, and Nazm by Kafeel Rana is best among the poetry collection by new poet Kafeel Rana.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Kafeel Rana. On this page, you can read Nazm by Kafeel Rana. Nazm is the best poetry by Kafeel Rana.

Read the Kafeel Rana's best poetry Nazm here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Kafeel Rana, regard it as the best poetry Nazm of Kafeel Rana.

We recommend you read the most famous poetry, Nazm of emerging poet Kafeel Rana, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.