Gazal By Mujahid Hadi Ilolvi

Gazal is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Mujahid Hadi Ilolvi. You can also read more poetries of Mujahid Hadi Ilolvi on this page of UrduPoint.

غزل

مجاہد ہادی ایلولوی

غزل

یہ پوچھ شاہ زمن سے سلامتی کیا ہے

زمانہ اندھوں سے پوچھے ہے روشنی کیا ہے

یہ تخت و تاج بھی تاراج تیرا کردے گی

کہاں پتہ ہے تجھے آنکھوں کی نمی کیا ہے

لگے ہیں تم کو جو معصوم ظالم و جابر

تو پھر لغت میں تمہاری درندگی کیا ہے

ادائیں تیری لبھاتی بھی ہیں ڈراتی بھی

تو ہی بتادے ستم کیا ہے عاشقی کیا ہے

قلم تو جیب میں سونے کا ہے تو کیسا فقیر

تو یہ بتا ہمیں مفہومِ مفلسی کیا ہے

جو تشنہ کام ہی بیٹھا ہے میکدے میں بھی

وہ جانتا ہے کہ تکلیفِ تشنگی کیا ہے

حسین خواب ہیں کچھ ٹھوکریں ہیں اور کچھ غم

بتاؤ مجھ کو سوا اس کے زندگی کیا ہے

غرور علم پہ اس درجہ بڑھ گیا تجھ میں

سوال چاند سے کرتا ہے چاندنی کیا ہے

بیان سے نہیں کردار سے زمانے کو

بتاؤ شیر کی اک لمحہ زندگی کیا ہے

قدم قدم پہ تو لُوٹے ہے قافلہ اپنا

یہی ہے رہبری تیری تو رہزنی کیا ہے

ہمارے گھر میں ہی رہتا ہے چاند مدت سے

ہمیں کہاں سے پتا ہوگا تیرگی کیا ہے

ہے ان کا راج مگر پھر بھی ہارے ہیں دلی

امیر شہر سے پوچھو کہ بے بسی کیا ہے

قدم قدم پہ رفیقوں نے ظلم ڈھائے ہیں

ستم ظریف رقیبوں کی بات ہی کیا ہے

مکینِ شہرِ خموشاں سے پوچھ لو ہادؔی

پتا چلے گا حقیقت میں زندگی کیا ہے

شاعر: مجاہد ہادؔی ایلولوی

گجرات انڈیا

مجاہد ہادی ایلولوی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(499) ووٹ وصول ہوئے

Gazal by Mujahid Hadi Ilolvi - Read Mujahid Hadi Ilolvi's best Shayari Gazal at UrduPoint. Here you can read the best poetry Gazal of Mujahid Hadi Ilolvi. Gazal is the most famous poetry by emerging poet, Mujahid Hadi Ilolvi. People love to read poetry by Mujahid Hadi Ilolvi, and Gazal by Mujahid Hadi Ilolvi is best among the poetry collection by new poet Mujahid Hadi Ilolvi.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Mujahid Hadi Ilolvi. On this page, you can read Gazal by Mujahid Hadi Ilolvi. Gazal is the best poetry by Mujahid Hadi Ilolvi.

Read the Mujahid Hadi Ilolvi's best poetry Gazal here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Mujahid Hadi Ilolvi, regard it as the best poetry Gazal of Mujahid Hadi Ilolvi.

We recommend you read the most famous poetry, Gazal of emerging poet Mujahid Hadi Ilolvi, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.