Munajat By Nida Nadeem

Munajat is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Nida Nadeem. You can also read more poetries of Nida Nadeem on this page of UrduPoint.

مناجات

ندا ندیم

جب سب تھا

تب غرور تھا

جب کچھ نہ تھا

تب تھا شکوہ

جب رنگینیاں چاروں اور تھیں

خود پر بڑا ناز تھا

بے باق تھا

بے شمار تھا

چھٹنے لگی رنگینیاں

پھر دل یہ بدگماں ہوا

کچھ خوف خزاں تھا

مایوسیوں کا سماں ہوا

جائے نماز بچھائے ہاتھ اٹھائے

دل بے قرار تھا

ایک ہی سوال تھا

رتبہ درکار تھا

بڑا برا حال تھا

چھٹ گئے بادل

شفاف سماں تھا

اڑنا آساں تھا

ہوش ہی کہاں تھا

خدا سے غافل ہوئے

پھر سب بھلا دیا

آغوش ہوس میں

دل کو سلا دیا

پھر ایک ہی کروٹ میں

مٹ گئے سب نشان

جیسے ساکن دھرتی سے

پھٹے کوئی آتش فشاں

تکلیف تو محض بہانہ تھا

یہاں کچھ اور ہی فسانہ تھا

کچھ زخم دیئے پھر مرہم دیئے

بتانا تھا شاید کچھ دیکھانا تھا

آرزو جو دنیا کی تھی

ہوا ہوئی بلا وجہ ہوئی

حسرت جو رتبے کی تھی

رفع ہوئی دفع ہوئی

مالک سب تیری عنایت ہے

بس تیری ہی عبادت کروں

تو نے دیا تھا تو نے لے لیا

میں کس طرح شکایت کروں

اٹھے ہاتھ تیری بارگاہ میں

اک انجان سا شور ہے

دل نے آج التجا کی

اب معملہ کچھ اور ہے

شفا کی طلب نہ دوا کی آرزو

دنیا کی چاہت

نہ رتبے کی خواہش

یہ دل لگی کچھ اور ہے

اس جہاں میں اتار ے

جو ستارے

اپنی مخلوق کے واسطے

جو تیری زبان ہیں

جن کا تیری دنیا میں مقام ہے

وہ جو تیری عبادت میں سرشار ہیں

تجھ سے ملنے کو بے قرار ہیں

تیری مخلوق کی راست ہیں

تیری بندگی میں بے شمار ہیں

جن کا نام تیری جنّت میں پہلے سے لکھا گیا

جن کا ذکر تیرے قرآن میں بار بار ہے

کچھ اس طرح کی پاكیزگی کی طلب گار ہوں

اشک بار ہوں

تیری عنایت سے مطمئن تیری شکر گزار ہوں

اپنی اولاد کی راستی کی طلبگار ہوں

اشک بار ہوں

بنا ان کو محافظ پاک دین کا

خدمت گزار ہوں

فتح یاب ہوں

سلامت رکھنا اپنا دین تجھ کو کتنا آسان ہے

ہمارا امتحان ہے

اس امتحاں میں کر کامیاب

ہم انساں ہیں تو رحمان ہے

تیری عطاء پر شکر گزار ہوں ہر بار ہوں

اپنے گناہوں پر شرم سار ہوں

اے رب العالمین بار بار ہوں

ندا ندیم

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(432) ووٹ وصول ہوئے

Munajat by Nida Nadeem - Read Nida Nadeem's best Shayari Munajat at UrduPoint. Here you can read the best poetry Munajat of Nida Nadeem. Munajat is the most famous poetry by emerging poet, Nida Nadeem. People love to read poetry by Nida Nadeem, and Munajat by Nida Nadeem is best among the poetry collection by new poet Nida Nadeem.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Nida Nadeem. On this page, you can read Munajat by Nida Nadeem. Munajat is the best poetry by Nida Nadeem.

Read the Nida Nadeem's best poetry Munajat here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Nida Nadeem, regard it as the best poetry Munajat of Nida Nadeem.

We recommend you read the most famous poetry, Munajat of emerging poet Nida Nadeem, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.