A Girl By Sheraz

A Girl is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Sheraz. You can also read more poetries of Sheraz on this page of UrduPoint.

!ایک لڑکی

شیراز

ایک لڑکی!

میری کیا غلطی تھی؟ فقط یہ کہ میں نے ایک نامحرم سے محبت کی؟. اسے بے پناہ چاھا. اسے اپنی زندگی میں جگہ دی. اسے اپنا سب کچھ سمجھا. ضرورت سے زیادہ وقت دیا، عزت دی.

وہ بھی میری بہت عزت کرتا تھا مجھ پر جان نچھاور کرتا تھا. میری لیے سب کچھ کرتا تھا. مجھے اپنی عزت سمجھتا تھا. میرے پردے کا مجھ سے زیادہ وہ خیال رکھتا تھا. مجھے اکثر کہا کرتا تھا کہ مجھے تم نقاب اور برقعہ میں بہت زیادہ خوبصورت لگتی ہو. ہم ایک دوسرے کو کافی اچھی طرح سمجھنے لگے تھے. اسے میری اور مجھے اس کی ہر اچھی بری عادت، ہر پسند ناپسند کا پتا تھا. وہ مجھے اپنی بیوی کا درجہ دیتا اور سمجھتا تھا. مجھے اس کی اس بات سے بہت خوشی ہوتی تھی. مجھے اس پر کچھ الگ طرح کا یقین ہوگیا تھا کہ اس کی ہر بات پر یقین ہو جاتا تھا. وہ ہمیشہ اپنی ہر پسند مجھ میں ڈھونڈتا تھا مجھ پر ایک اور ہی قسم کا حق جتاتا تھا ایسا حق کہ میرا دل بھی تسلیم کرتا تھا. ایک دن اسے مجھے شادی کی امید دی کہتا تھا میں تمھارے اور اپنے، دونوں کے والدین کو راضی کر لوں گا. ایک دن اس نے سچ میں میری والدہ سے فون پر گفتگو کی ان سے میرے رشتے کی بات کی جوکہ انہوں نے خاندانی قرابت داری کو ترجیع دیتے ہوئے نظرانداز کر دی. وہ تھوڑا مایوس ہوا مگر مجھے کہا کہ تم پریشان نہ ہونا میں انہیں بہت جلد راضی کر لوں گا اور ہم ضرور ایک ہوں گے. کچھ عرصہ بعد اچانک مایوس ہوتے ہوئے کہنے لگا شاید ہمیں عدالت جا کر شادی کرنا ہو گی والدین کو سمجھانا مشکل ہو گیا ہے وہ ہر بات بچہ کہ کر نظر انداز کر دیتے ہیں. تھوڑا سوچنے کے بعد میں رضامند ہو گئی اور ایک دن اس نے کہا کہ میں نے سب انتظام کر لیا ہے جس دن بلاؤں آ جانا اور مجھ پر یقین رکھنا. اس نے مجھے عدالت میں شادی کا طریقہ کار سمجھایا اور کہا اگر مجھ پر یقین ہو تو اپنا بیان میرے حق میں دینا ورنہ تم وہاں انکار بھی کر سکتی ہو. اس کی فرمائش پر مقررہ دن میں مہندی، سرخ چوڑیاں پہنے اپنے گھر والوں سے چھپ کر اس کے ساتھ چلی گئی. اس سے پہلے بھی ہم کئ مرتبہ مل چکے تھے. اس دن وہ ہر ملاقات کی طرح مجھے ایک دکان پر لے گیا اور کچھ کھانے کو منگوایا، میں نے شق کی نگاہ سے اسے دیکھا وہ کچھ گبھرایا لگ رہا تھا.،کچھ دیر خاموشی کے باعث میں نے سوال کیا کہ ہم عدالت جانے والے تھے نا؟ میری آنکھوں میں دیکھتے ہوئے اس نے جواب دیا نہیں ہم نہیں جا رہے. میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی. میں نے آنسو بھری نگاہوں سے دیکھا اور پوچھا کیوں؟. اس نے جواب دیا میری والدہ یہ صدمہ برداشت نہیں کر سکے گیں. وہ مجھ سے بہت محبت کرتی ہیں میں انہیں مایوس نہیں کر سکتا. لڑکی ہوَں بحث نہیں کر سکتی تھی اسکا تلخ لہجے سے ڈرتی تھی. اس بات کو کافی وقت گزر گیا بارہا سوال آتا تھا دل میں کہ پوچھو جو میں محبت کرتی ہوں وہ جھوٹی ہے؟ میں زندگی کا بھی کچھ سوچا؟ مگر میں نہ پوچھ سکی. اس سب کے باوجود ہم ساتھ تھے. پھر اچانک ناجانے کیا ہوا اس نے مجھ سے بات کرنا بند کر دیا میں بہت گھبرائی اسے بہت میسج کئے. بہت روکا اسے ایسا کرنے سے بہت سی قسمیں دیں روئی گڑگڑاءی مگر اس نے ایک بھی میسج کا جواب نا دیا. وہ بغیر وجہ بتائے چلا گیا. آج اس بات کو پانچ ماہ گزر گئے اس نے ایک بار بھی میرا پتہ نہیں کیا کہ زندہ بھی ہوں یا مر گئ. اس نے اچانک مجھ سے میری خوشی چھین لی. کیا میں انصاف کی حقدار نہیں؟ کیا مجھے یہ جاننے کا حق نہیں اس نے ایسا کیوں کیا؟.... اسکا عشق ادھورا تھا یا وہ انسان ہی ادھورا نکلا؟

شیراز

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(610) ووٹ وصول ہوئے

A Girl by Sheraz - Read Sheraz's best Shayari A Girl at UrduPoint. Here you can read the best poetry A Girl of Sheraz. A Girl is the most famous poetry by emerging poet, Sheraz. People love to read poetry by Sheraz, and A Girl by Sheraz is best among the poetry collection by new poet Sheraz.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Sheraz. On this page, you can read A Girl by Sheraz. A Girl is the best poetry by Sheraz.

Read the Sheraz's best poetry A Girl here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Sheraz, regard it as the best poetry A Girl of Sheraz.

We recommend you read the most famous poetry, A Girl of emerging poet Sheraz, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.