ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں یکدم کروڑوں روپے جمع کروا دیے گئے، اور وہ بھی کس کی جانب سے

بدھ 18 جولائی 2018 20:46

ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں یکدم کروڑوں روپے جمع کروا دیے گئے، اور وہ بھی کس کی جانب  سے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی حالیہ غیر معمولی کمی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے اپنے دور حکومت میں ڈالر کی قدر کو برقرار رکھنے کے کئے تقریباً 7سے 8ارب ڈالر حکومتی خزانے سے مارکیٹ میں منتقل کئے تاکہ روپے کی قدر کو برقرار رکھا جاسکے۔

مقامی کرنسی کے لئے یہ مصنوعی اقدام درست نہیں تھا کیونکہ اس طرح کے مصنوعی اقدامات کا اُلٹا اثر پڑتا ہے جو روپے کی حالیہ بے قدری کے شکل میں ہمارے سامنے آیا۔ا گر پچھلے 5 سال میں ڈالرکی قدر کو مارکیٹ پر مبنی رکھا گیا ہوتا تو صورت حال اتنی بری نہ ہوتی جتنی اس وقت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ااس موقع پر بزنس مین گروپ کے چیئرمین و سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی، وائس چیئرمین بی ایم جی و سابق صدر ہارون فاروقی، کراچی چیمبر کے قائمقام صدر عبدالباسط عبدالرزاق، سابق صدور اے کیو خلیل اور شمیم احمد کے علاوہ جنید اسماعیل ماکڈا، غنی عثمان اور کے سی سی آئی کی مینیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانے کراچی کی تاجر وصنعتکار برادری سے اپیل کی کہ وہ ملک میں ڈیموں کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ پاکستان کو اس وقت پانی کے بحران کے سنگین مسئلے کا سامنا ہے جس سے اس ملک کا ہر شخص ہی متاثر ہوگا جبکہ اس سنگین صورت حال سے نمٹنے کا واحد حل ڈیموں کی تعمیر ہے۔

ڈپٹی چیئرمین کی اپیل کے جواب میں چیئرمین بی ایم جی سراج قاسم تیلی نے کراچی چیمبر کے 22,000 ممبران کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں قائم کئے گئے فنڈ میں 2 کروڑ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا جبکہ کراچی چیمبر کے تمام افسران اور دیگر اسٹاف بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ اس فنڈ میں جمع کرائیں گے۔ انھوں نے کہا کراچی چیمبر کی قیادت چیف جسٹس آف پاکستان کی کراچی رجسٹری آمد پر چیک پیش کرے گی۔

سراج تیلی نے تاجر و صنعتکار برادری سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم قومی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔سلیم مانڈوی والا نے ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں کراچی چیمبر کے عطیات کو سراہتے ہوئے ملک بھر کی دیگر ٹریڈ باڈیز اور نجی اداروںپر زور دیا کہ و ہ دل کھول کر سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کرائیں۔انھوں نے ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کو مشورہ دیا کہ وہ تجارت و صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے رابطے بڑھائیں جبکہ قوانین میں بہتری لاتے ہوئے ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں انھوں نے کراچی چیمبر سے بھی تجاویز طلب کیں۔

چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے پانچ سالہ دور حکومت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صرف ایک بار 2013 میں کراچی چیمبر کی تاجر و صنعتکار برادری سے ملاقات کی جس کے دوران انھیں تعریفی کلمات اور چمچہ گیری کے بجائے سوالات کا سامنا کرنا پڑا جو انھیں قابل قبول نہ تھا لہذا اسحاق ڈار نے پورے دور حکومت میں بحیثیت وزیر خزانہ اپنے آپ کو کراچی چیمبر سے دور ہی رکھا۔

پچھلی حکومت نے 2013 سے 2018 کے دوران چھ بجٹ پیش کئے جن پر کراچی چیمبر نے ہمیشہ ہی شدید تنقید کی سوائے اس سال کا آخری بجٹ جس میں کچھ بہتری لانے کی کوشش کی گئی۔ پچھلی حکومت کے تیسرے اور چوتھے بجٹ کا جائزہ لینے کے بعد ملک بھر کے تمام چیمبرز کی بھی وہی رائے تھی جو کراچی چیمبر کی پہلے دن سے رہی اور انھوں نے بھی حکومت کی کاروبار دشمن پالیسیوں پر تنقید کرنا شروع کردی جس کے نتیجے میں تمام چیمبرز کے اشتراک سے ایف بی آر کے صوابدیدی اختیارات اور کاروبار دشمن پالیسیوں کے خلاف ہارون فاروقی کی سربراہی میں ایک ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں آیا اور مشترکہ اعلامیے بھی جاری کئے گئے۔

اگر ملک بھر کی تاجر و صنعتکار برادری نے پہلے دن سے ہی کراچی چیمبر کا ساتھ دیا ہوتا تواسحاق ڈار اس حد تک نہ جاتا اور کاروبار دشمن پالیسیاں مسلط کرنے سے کب کا گریز کرچکا ہوتا۔ سراج تیلی نے مزید کہا کہ بزنس مین گروپ پچھلی20سال سے کراچی چیمبر میں موجود ہے اس سال اکیسویں انتخابات ہونے جارہے ہیں جبکہ اس سال جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی تعداد کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کراچی چیمبر میں انتخابات ہو ہی جائیں گے۔

ہمیں کوئی اعتراض نہیں اور جو لوگ کراچی چیمبر کے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں ہم ان کا استقبال کرتے ہیں کیونکہ ان کے انتخابات میں حصہ لینے سے ہمیں یہ موقع ملے گا کہ ہم اس بات کا موازنہ کرسکیں کہ ہم کہا کھڑے ہیں اور وہ کہاں کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی یہ روایت رہی ہے کہ کراچی چیمبر کے انتخابات سے قبل ہی ہم آنے والے عہدیداران کے ناموں کو اعلان کردیا کرتے ہیں اور اس سال کے آنے والے عہدیداران بھی اس وقت اسٹیج پر موجود ہیں جو انشاء اللہ کراچی چیمبر کے سالانہ اجلاس عامہ میں باضابطہ طور پر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

انھوں نے اعلان کیا کہ بزنس مین گروپ کے جنید اسماعیل ماکڈا کراچی چیمبر کے صدر، خرم شہزاد سینئر نائب صدر اور آصف شیخ جاوید نائب صدر کی حیثیت سے چارج سنبھالیں گے۔ سراج تیلی نے کہا کہ جیسا کہ بزنس مین گروپ نے پوری ایمانداری اور محنت سے کراچی کی تاجر وصنعتکار برادری کی بھرپور خدمت کی ہے لہذا وہ اس سال کے انتخابات میں بھی کوئی ایک سیٹ نہیں ہاریں گے۔

پیٹ پیچھے سازشیں اور منافقت کرنے کے بجائے لوگ ہمارے سامنے آکر لڑیں اور کھل کر انتخابات میں ہم سے مقابلہ کریں۔ پچھلے 20 سالوں میں بزنس مین گروپ نے ایسے سنگ میل حاصل کئے جو ملک بھر کی کوئی ٹریڈ باڈی حاصل نہ کر پائی۔ بولٹن مارکیٹ سانحہ، سیلاب اور زلزلہ زدگان کو امداد فراہم کرنے اور دیگر قدرتی آفات میں متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں کے سی سی آئی نے ہمیشہ بھرپور کردارادا کیا۔

ہماری انتھک محنت، نیک نیتی، ایمانداری اور شفاف پالیسیوں کی بدولت کراچی چیمبر اس قابل بنا کہ اپنے مالی وسائل سے کلفٹن کے علاقے میں43.5 کروڑ کی مالیت کی اراضی خریدی گئی جہاں 50کروڑ کی لاگت سے کے سی سی آئی کی عظیم و شان عمارت تعمیر کی جائے گی جو ایک منفرد کامیابی ہے اور ایک ایسا سنگ میل ہے جو ملک کا کوئی اور چیمبر اور نہ ہی ایف پی سی سی آئی اپنے مالی وسائل سے حاصل کرپایا۔

ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے اُمید کی کہ صرف وہ لوگ ان انتخابات میں کامیاب ہوں جو سنجیدگی سے کراچی کے وسیع تر مفاد میں سوچتے ہوں۔ تمام ہی بڑے سیاستدان کراچی سے انتخابات لڑ رہے ہیں اور ہر کوئی کراچی کے مفاد اور بہتری کی باتیں کررہا ہے تاہم جب انہیں منتخب کرلیا جاتا ہے وہ اس شہر کو بھول جاتے ہیں اور ہمیں نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

آج تک کراچی شہر ملکی معیشت میں سب سے زیادہ ریونیو کا حصے دار ہے جسے کوئی جھٹلا نہیں سکتا لہذا تمام سیاسی جماعتوں کے یہ بات ذہن نشین کرنا ہی ہوگی کہ انھیں منتخب ہونے کے بعد کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دینی ہی ہوگی بصورت دیگر چاہے انھیں اچھا لگے یا براہم آپ سے بغاوت کریں گے۔وائس چیئرمین بی ایم جی و سابق صدر کے سی سی آئی ہارون فاروقی نے کراچی چیمبر کی جانب سے اُٹھائے گئے مسائل پر خاص توجہ دینے پر سلیم مانڈوی والا کو خراج تحسین پیش کیا جس کی بدولت مختلف مسائل سے نمٹنے میں مدد ملی بالخصوص ایف بی آر کو غیر قانونی چھاپے مارنے سے روکا گیا۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد نئی حکومت اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالے گی اور یہ عین ممکن ہے کہ آنے والی حکومت کوئی منی بجٹ متعارف کروائے جس میں حکومت کو موجودہ ٹیکس گزاروں کو ریلیف فراہم کرنا ہی ہو گا جنہیں ویدہولڈنگ ایجنٹ بنا دیا گیا ہے۔ 2013 میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے تمام فائلرز کو ودہولڈنگ ایجنٹس بنا دیا جو سراسر ناانصافی ہے۔

یہ ایف بی آر اور فیلڈ فارمیشنز کا کام ہے کہ وہ ودہولڈنگ ٹیکس جمع کریں لیکن بدقسمتی سے ٹیکس گزاروں کو ودہولڈنگ ایجنٹ بنا دیا گیا ہے جسے اگلی حکومت کو ٹھیک کرنا ہی ہوگا۔کراچی چیمبر کی قائم مقام صدر عبدالباسط عبدالرزاق نے اپنے استقبالیہ بیان میں کراچی کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے وقتاً فوقتاً حکومتوں نے کراچی شہر کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے یقین دہانیاں تو ضرور کروائیں تاہم اس سلسلے میں کوئی جامع اقدامات عمل میں نہیں لائے گئے جس کے باعث کراچی والوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتاہی چلا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

دبئی میں مقیم  پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  فروری کے دوران 1.72 فیصد اضافہ

دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران 1.72 فیصد اضافہ

ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں  0.5 فیصد کی کمی  ریکارڈکی

ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

فوڈ گروپ کی برآمدات میں  پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر    اضافہ  ،حجم 4.969 ارب ڈالر رہا،ادارہ شماریات

فوڈ گروپ کی برآمدات میں پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ،حجم 4.969 ارب ڈالر رہا،ادارہ شماریات

امیدہے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نو منتخب وزراء کو مبارکباد۔صدر کاٹی

امیدہے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نو منتخب وزراء کو مبارکباد۔صدر کاٹی

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایف بی آرسے ایس آر او پر نظر ثانی  کی اپیل

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایف بی آرسے ایس آر او پر نظر ثانی کی اپیل

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاورباری ہفتہ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاورباری ہفتہ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا

ماضی میں بھی مشکل معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا ، موجودہ معاشی چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکتا ہے،ڈاکٹر حفیظ ..

ماضی میں بھی مشکل معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا ، موجودہ معاشی چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکتا ہے،ڈاکٹر حفیظ ..

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے مارکیٹنگ اور کال سینٹر مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز ..

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے مارکیٹنگ اور کال سینٹر مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز ..

زرعی معیشت کو تقویت اور سیڈ سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے اعلانات قابل ستائش ہیں‘ ..

زرعی معیشت کو تقویت اور سیڈ سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے اعلانات قابل ستائش ہیں‘ ..