- Home
- Business
- Business News
- ٹیکسٹائل ملز کی خریداری بڑھنے کے باعث روئی کے بھائومیں فی من 300 روپے تک کا اضافہ
ٹیکسٹائل ملز کی خریداری بڑھنے کے باعث روئی کے بھائومیں فی من 300 روپے تک کا اضافہ
کپاس کی پیداوار میں تشویشناک کمی سے کپاس کے کاروبار سے منسلک تمام سیکٹرز متاثر،ایف بی آرکے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے سبب مارکیٹوں میں شدید مالی بحران
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:39
(جاری ہے)
کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 150 روپے کے اضافہ کے ساتھ اسپاٹ ریٹ فی من 8950 روپے کے بھائو پر بند کیا۔
کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ اس سال کپاس پیدا کرنے والے بیشتر علاقوں میں بے وقتی طوفانی بارش اور سخت تپش کے بعد کئی اقسام کے جراثیم وائرس سنڈی سفید مکھی گلابی سنڈی وغیرہ نے کھڑی فصل پر زبردست حملہ کر دیا جس کے باعث فصل کو ناتلافی نقصان ہوا کئی علاقوں میں کاشتکار دلبرداشتہ ہوکر فصل قبل از وقت کاٹ دی دوسری جانب ناقص بیج اور جعلی ادویات کے سبب فصل زبردست متاثر ہوئی کپاس فی ایکڑ پیداوار میں کمی کے علاوہ جننگ میں بھی Yield بہت کم ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کے علاوہ جنرز بھی متاثر ہوئے ہیں اس سال کئی جنرز دلبرداشتہ ہوئے اور سرے سے جننگ فیکٹریاں ہی نہیں چلائیں اور کئی جنرز نے نقصان کی وجہ سے کچھ گانٹھیں نکال کر جننگ فیکٹریاں بند کردیں۔ کپاس کے کئی کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ وہ تباہ ہوگئے انہوں نے آئندہ سیزن میں کپاس کی فصل کاشت کرنے سے اجتناب برتنے کا عزم کیا ہوا ہے علاوہ ازیں کھاد کا کاروبار کرنے والے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کپاس کے بیج اور کھاد ادھار دیئے تھے ان کی رقم ملنا مشکل ہوگئی ہے کاشتکار شدید بحرانی کیفیت میں مبتلا ہیں دھاتوں میں شدید مالی بحران پایا جاتا ہے۔ کپاس کے علاوہ گندم، مرچ، مکئی، چاول وغیرہ کی پیداوار ہدف سے کم ہوئی ہے جس کے باعث ملک بھر کی کاشتکار برادری شدید اضطراب میں مبتلا ہیں۔ملک میں کپاس کی فصل کم ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز کے بڑے گروپ بیرون ممالک سے روئی کے درآمدی معاہدے کرکے اپنی ضرورت پوری کر رہے ہیں اس سال بینکنگ انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ اور روئی پر 10 فیصد اور کاٹن یارن پر 7 فیصد سیلز ٹیکس وغیرہ اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز زبردست مالی بحران کا شکار ہو رہے ہیں جو آئندہ دنوں میں مزید سنگین ہونے کا خدشہ بتایاجارہا ہے کیونکہ ایف بی آرسیلز ٹیکس ریفنڈ وعدے کے باوجود تاخیر سے ادا کر رہا ہے اس وجہ سے ٹیکسٹائل اسپنرز روئی کا اسٹاک بھی طویل مدت تک نہیں کر سکیں گے اسی طرح اخراجات میں اضافہ کے سبب جنرز بھی روئی کا اسٹاک کرنے سے اجتناب برت رہے ہیں۔نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کے بھائو میں مجموعی طور پر استحکام رہا گوکہ نیویارک کاٹن مارکیٹ میں اضافہ کارجحان رہا امریکہ اور چین کے مابین اقتصادی تنازعہ کے متعلق کبھی منفی کبھی مثبت خبروں کی وجہ سے نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھائو میں اتارچڑھا ہوتا رہا USDA کی امریکن روئی کی ہفتہ وار برآمدات میں گزشتہ ہفتہ کی نسبت 9 فیصداضافہ اور امریکہ اور چین کے اقتصادی تنازعہ میں نرمی کی دوبارہ خبروں کی وجہ سے نیویارک کاٹن کے بھا میں اضافہ رہا وعدے کا بھا بڑھ کر فی پانڈ 65 امریکن سینٹ سے تجاوز کرگیا اس مرتبہ بھی پاکستان امریکن کاٹن کی درآمد میں دوسرے نمبر پر رہا چین نے امریکن روئی درآمد نہیں کی چین میں روئی کے بھا میں استحکام رہا جبکہ بھارت میں روئی کے بھا میں اتارچڑھا کا رجحان برقرار رہا بھارت میں نئی فصل 20-2019 کی روئی کی فصل کی جزوی آمد شروع ہوچکی ہے اس سال بھارت میں خاصی بارشوں کی وجہ سے کپاس کی فصل میں گزشتہ سیزن کے نسبت خاصا اضافہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے بھارت کے نادرن ایریا سے CCI کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کے سرکاری طورپر کپاس کے کاشتکاروں کو مناسب بھا دینے کی غرض سے سیزن کی شروع سے ہی روئی کی خریداری شروع کر دی ہے۔ بھارت کے AKOLA شہر میں دو روزہ کاٹن کانفرنس منعقد کی جارہی ہے کاٹن کے کاروبار سے منسلک لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اہلکار اور زرعی شعبہ اور کپاس کے نجی درآمد برآمد کار کپاس کی پیداوار بڑھانے کی غرض سے کاشتکاروں اور جنرز کو سپورٹ کرتے ہیں کاٹن سیمینار اور کانفرنس کا انعقاد کرتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں اس قسم کی کاوشوں کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلتا۔دریں اثنا پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 15 اکتوبر تک ملک میں کپاس کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق اس عرصے میں ملک میں روئی کی پیداوار 44 لاکھ 40 ہزار گانٹھوں کی ہوئی جو گزشتہ سال کی اسی عرصے کی پیداوار سے 16 لاکھ گانٹھیں ( 26.54 فیصد)کم ہے۔ جو کہ تشویشناک بتائی جاتی ہے ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال کپاس کی کل پیداوار بمشکل 90 لاکھ گانٹھوں کی ہوگی اس طرح مقامی ملز کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بیرون ممالک سے تقریبا 50 لاکھ گانٹھیں درآمد کرنی پڑے گی جس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر ہوگی پہلے ہی ملک کی اقتصادی حالت دیگر گو ہے جس پر ایک اور بوجھ پڑے گا۔حکومت کو چاہئے کہ اس ضمن میں خصوصی توجہ کی جائے اور آئندہ سیزن میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں خصوصی طور پر کپاس کے صحیح بیج کا اہتمام کیا جائے اور ناقص اور جعلی ادویات کا تدارک کیا جائے ہوسکے تو بیرون ممالک سے کپاس کے نئے بیج درآمد کرنے کا بندوبست کیا جائے اگر اب بھی کپاس کی فصل بڑھانے کی حکمت عملی نہ کی گئی تو ملک میں کپاس کی فصل کچھ سالوں کے بعد خدشہ ہے کہ ناپید ہوجائے گی۔Browse Latest Business News in Urdu
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی
سندھ کے انڈسٹریل زونز میں انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا گیا ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا
ملک میں موٹرسائیکلز کی فروخت میں کمی، تھری ویلرز کی فروخت میں اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ریکارڈ
منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں، کاشف انور
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ای ڈی ایف پراجیکٹس کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت
نائجیریا میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی کل آخری تاریخ ہے ،ٹی ڈی اے ..
کراچی میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے ، ٹی ..
جام کمال خان سے تمیمی گروپ اور سینٹورس مال کے سی ای اوز کی ملاقات
آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی
100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی
منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور
پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا
پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ
قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
کسی بھی ادارہ کا عہدہ امانت ہوتا ہے دیانت وامانت کا پاس ولحاظ اور امانت داری ایمان کا حصہ ہے، نائب صدر ..
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر کمی، ماہانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ
چاول کی برآمد میں 76 فیصد سے زائد اضافہ، حجم 2.690 ارب ڈالر ریکارڈ
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اب تک 60 فیصد سے زائد کمی
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
PSX Live Index
Updated: 01:45:02am | 15-05-2024
Status: Closed | Volume: 574,182,210 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary