افغانستان اور وسط ایشیاء سے کپاس درآمد کا فیصلہ ملکی مفاد کے مطابق ہے

فیصلے میں کاشتکاروں اور صنعت کے مفادات کا خیال رکھا گیا ہے۔ میاں انجم نثار پاکستان کو دوبارہ کپاس برآمد کرنے والا ملک بنایا جائے۔ میاں زاہد حسین

پیر 6 جنوری 2020 19:04

افغانستان اور وسط ایشیاء سے کپاس درآمد کا فیصلہ ملکی مفاد کے مطابق ہے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ ملک میں کپاس کی کمی کو پورا کرنے اور ٹیکسٹائل کی اہم صنعت کو رواں رکھنے کے لئے بھارت کے بجائے طورخم کے راستے افغانستان اور وسط ایشیاء سے کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ ملکی مفاد کے عین مطابق ہے جس کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

میاںانجم نثارنے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کپاس برآمد کرنے والے ملک سے کپاس درآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے اور سال رواں میں کم از کم 50 لاکھ گانٹھ کپاس کی ضرورت ہے جس کی قیمت کم رکھنے کے لئے کپاس کی درآمد پر عائد تمام ٹیکس اور ڈیوٹیاں ختم کر دی گئی ہیں جس سے حکومت کو محاصل کی مد میں نقصان ہو گا تاہم ملک کو برآمدات کی مد میں فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

فیصلے میں مقامی کاشتکاروں کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے درآمد کی اجازت 15جنوری سے دی گئی ہے تاکہ مقامی فصل فروخت ہو چکی ہو اور کاشتکاروں کو درآمد شدہ کپاس کے معیار اور قیمت سے مسابقت نہ کرنی پڑے۔ پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور کپاس درآمد کرنے کے فیصلے سے اس کے تسلسل میں رکاوٹ کے اندیشے ختم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں اہم ترین کردار ادا کرنے والی کپاس کی فصل مسلسل زوال پذیر ہے جس کا سبب غیر معیاری بیج، جعلی زرعی ادویات، پانی کی کمی، مداخل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، موسمیاتی تغیر، فی ایکڑ پیداوار میں مسلسل کمی اورکاشتکاروں کا گنے کی فصل کی جانب مائل ہونا شامل ہے۔ جس سے کاٹن کی تجارت سے وابسطہ صنعتکاروں اور تاجروں کو خاصے نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

حکومت کو چاہئے کہ ہنگامی بنیادوں پر ایسے اقدامات کرے جس سے کپاس کی پیداوار بڑھے اور اگر برآمدات نہ ہو سکیں تو کم از کم ملکی ضروریات ہی پوری کی جا سکیں تاکہ کاروبار اور روزگار بڑھے، سب سے زیادہ زرمبادلہ کمانے والا شعبہ فعال ہو سکے، برآمدات میں اضافہ اور عوام کو روزگار میسر ہو۔ ٹیکسٹائل کی صنعت کو بھی اپ گریڈ کر کے بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر میاں انجم نثار کی قیادت میں حکومت کوکپاس اور زراعت کے شعبے پر فوری اور خصوصی توجہ دلانے کیلئے اقدا مات کے ساتھ تاجروں و صنعتکاروں کے نقصانات کا ازالہ کروانے کی ہر ممکن کو شش کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..