ٹیکس اہداف میں ناکامی نے کاروباری برادری کو پریشان کر دیا ہے: میاں زاہد حسین

صنعتکار ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ، منی بجٹ کے امکان سے خوفزدہ ہیں، ملک کو براہ راست ٹیکس کے منصفانہ اورمتوازن نظام کی ضرورت ہے

پیر 13 جنوری 2020 17:02

ٹیکس اہداف میں ناکامی نے کاروباری برادری کو پریشان کر دیا ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے ٹیکس ہدف میں 287 ارب روپے کی کمی نے کاروباری برادری کی پریشانی میں اضافہ کر کے انھیں مضطرب کر دیا ہے۔ ٹیکس کے ہدف کو کم کرنے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ہر ممکن کوشش کے باوجود ٹیکس اہداف حاصل نہیں کئے جا سکے ہیں جس کی وجوہات میں اقتصادی سست روی اور درآمدات کی حوصلہ شکنی شامل ہیں۔

درآمدات میں 6 ارب ڈالر کی کمی سے محاصل کی مد میں 330 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ریٹیل، ہول سیل اور زراعت کا جی ڈی پی میں 36 فیصد حصہ ہے مگر ان سے حاصل ہونے والے محاصل معمولی ہیں جبکہ سال بھر میں حکومت کی آمدن میں ایک ہزار ارب روپے کے شارٹ فال کا امکان ہے جسکی وجہ سے حکومت کے پاس ٹیکسوں کی شرح میں مزید اضافہ، توانائی کی قیمت بڑھانے اور منی بجٹ آپشن رہ جاتے ہیں جس کے خدشات سے کاروباری برادری خوفزدہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

درآمدات کی حوصلہ شکنی سے تجارتی خسارہ کم ہوا ہے مگر اس پر زیادہ فوکس سے معیشت سکڑ گئی جبکہ محاصل کی مد میں بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔ سال رواں کے ابتدائی پانچ ماہ میں محاصل میں جو209ارب روپے اضافی جمع کئے گئے ہیں اس میں زیادہ کردار توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اوربالواسطہ ٹیکسوں نے ادا کیا جس نے متمول طبقہ پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے کے بجائے عوام کو متاثر کیا ہے جبکہ تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ ٹیکس اہداف میں مزید کمی ممکن نہیں اس لئے ٹیکس شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے مزید ایڈجسٹمنٹ ناگزیر ہو گئی ہے جس کی بجلی ٹیکس گزاروں اور عوام پر ہی گرے گی اور انکی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی پالیسی انتہائی ضرر رساں ہے اور ملک کو اس وقت براہ راست ٹیکس کے منصفانہ اورمتوازن نظام کی ضرورت ہے تاکہ بالواسطہ ٹیکسوں کے جابرانہ نظام سے جان چھڑائی جا سکے، مہنگائی کم ہو اور غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے ۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو متوازن کرنے کے لئے ہر قسم کی آمدنی پر ٹیکس عائد کئے جانے کے علاوہ تاجروں اور زرعی شعبہ کو ٹیکس نیٹ میں لانا ضروری ہو گیا ہے کیونکہ ملکی معیشت میں دونوں کا مجموعی حصہ36 فیصد ہے اور یہ جب تک ٹیکس نیٹ میں نہیں آئیں گے اسکا بوجھ عوام کو ہی اٹھانا پڑے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ