پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟

اربوں پتی کنٹرولڈشیڈ مالکان چینی‘آٹا اور دیگر کی طرح طاقتور مافیا بن چکے ہیں ‘مرضی کا ریٹ لینے کے لیے مارکیٹ میں مصنوعی قلت برقراررکھی جاتی ہے‘ریٹیلرزپر چھاپوں‘جرمانوں جیسے بیوروکریسی کے گھسے پٹے اقدامات سے آج تک کوئی نتیجہ نہیں.پولٹری ایسوسی ایشن‘ ہول سیلرزرانا عاصم اسلام اور دیگر کی گفتگو

جمعہ 19 اپریل 2024 00:03

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-خصوصی رپورٹ میاں محمد ندیم ۔19 اپریل۔2024 ) کارپوریٹ سیکٹر میںپولٹری ملک کی دوسری بڑی انڈسٹری بن چکی ہے جبکہ روزانہ لین دین کے لحاظ سے یہ پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے مگر حکومتوں اورشیڈ مالکان کے لالچ اور غلط پالسیوں کی وجہ سے یہ تنازعات کا شکار ہے ان دنوں ملک بھر میں برائلرمرغی کی قیمت میں رمضان کے آخری عشرے سے اب تک لگ بھگ 130 روپے فی کلوسے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے ریٹیلرزکا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں وہ بلیک میں زندہ مرغی کے فی کلو 60روپے تک اضافی دیتے رہے ہیں حکومت کہتی ہے اس کے مقررکرہ ریٹ پر گوشت فروخت کریں تو حکومت سرکاری نرخوں پر مرغی کی سپلائی خود کردے ہم سرکاری ریٹ پر گوشت بیچ دیں گے ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ اب حالات قابو سے باہر ہوچکے ہیں دوکانوں کے اخراجات ‘لیبراگر جیب سے ہی پیسے ڈال کرکاروبار چلانا ہے تو بہتر ہے دوکانیں بند کردیں.

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ بھی لاہور‘کراچی اور مگر کے دیگر اضلاع کی طرح ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظرآتی ہے اسلام آباد میں تین ہفتے قبل زندہ چکن 420 روپے فی کلو میں فروحت ہو رہا تھا جبکہ گزشتہ روز زندہ مرغی کے نرخ 550 روپے جبکہ گوشت کی 890 روپے فی کلو رہا . کراچی کی مارکیٹ میں ایک کلو کے وزن کی زندہ مرغی کی قیمت 580 روپے اور اس کا فی کلو گوشت 840 روپے میں فروخت ہوا پشاور میں ایک کلو وزن کی زندہ مرغی 530 روپے فی کلو، جبکہ لاہور میںزندہ مرغی کی قیمت 540 روپے تھی تاہم انتظامیہ کے عائد کردہ نرخوں سے اختلاف کرتے ہوئے بدھ کے روز لاہور میںپنجاب پولٹری ایسو سی ایشن نے ہڑتال کی.

مرغی کے نرخوں میں ماہ رمضان کے آخری عشرے سے آج تک کے نرخوں میں 100 روپے سے زیادہ کا فرق موجود ہے کراچی میں بدھ کے روز مارکیٹ میں ایک کلو کے وزن کی زندہ مرغی کی قیمت 580 روپے جبکہ گوشت 840 روپے فی کلو میں فروخت ہوا بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں اس حوالے سے صورتحال ہمیں تھوڑی مختلف دکھائی دی ہے کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کا ریٹ 720 روپے فی کلو مقرر تھا مگر عید کے دنوں میں 850 روپے تک فروخت ہوا پولٹری ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طارق جاوید کا دعوی ہے کہ پاکستان سے افغانستان چوزہ اور فیڈ ایکسپورٹ کیئے جاتے ہیں جبکہ 30سال پولٹری کے ہول سیلرکے طور پر کام کرنے والے افضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن اور کنٹرول شیڈمالکان کا گٹھ جوڑ اصل وجہ ہے انہوں نے بتایا کہ جب تک چھوٹا فارمرکام کررہا تھا اس وقت تک کوئی مسلہ نہیں تھا چوزہ اور فیڈاس وقت بھی مہنگی تھی مگر پول نہیں ہوتا تھا .

پول کے حوالے سے سوال کے جواب میں افضل چوہدری نے بتایا کہ جب سے اربوں پتی سرمایہ داروں نے آکر کنٹرول شیڈ بنائے اور روایتی شیڈ ختم ہوتے چلے گئے تو کنٹرولڈشیڈ مالکان نے مناپلی قائم کرلی قیمتوں کو اپنی مرضی کے مطابق رکھنے کے لیے پول کیا جاتا ہے جس طرح چینی‘آٹا اور دیگر مافیازہیں اسی طرح برائلرمیں بھی بہت بڑا مافیا بن چکا ہے مثال کے طور پر پنجاب میں دس شیڈ ہیں تو پانچ چوزہ ڈالیں گے پانچ خالی رہیں گے تاکہ مارکیٹ میں مال کی مصنوعی قلت رہے اورشیڈ مالکان مرضی کا ریٹ لیں ایسوسی ایشن اور ہول سیل ڈیلرزبھی اس مافیا کا حصہ ہیں.

انہوں نے کہا کہ حکومت آج عام فارمر کو وہی سہولیات اور رعاتیں دے جو ان ارب پتی کنٹرولڈشیڈ مالکان کو دے رہی ہے تو میں دعوی سے کہتا ہوں کہ برائلر کے گوشت کا ریٹ چار سو روپے کلو تک آجائے گا کنٹرولڈشیڈمالکان میں سے کئی کی فیڈ ملزاورچوزوں کی ہیچرز بھی اپنی ہیں تو پھر ریٹ کنٹرول کیوں نہیں ہورہا؟انہوں نے کہا کہ سویابین کے ریٹ کو بہانہ بنایا جاتا ہے جبکہ سویا بین کے کئی سستے متبادل یہ اپنی فیڈملوں میں استعمال کرتے ہیں.

پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں اس وقت ایک دن کا چوزہ کم ہے اور 20 سے 22 فیصد چوزے افغانستان ایکسپورٹ کیے جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ 60 روپے میں فروحت ہونے والا ایک دن کا چوزہ آج 220 روپے میں مل رہا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر یہ ایکسپورٹ رک جائے تو چوزے کی قیمت 100 روپے تک ہو جائے گی اور اس کا اثر مرغی کی قیمت پر پڑے گا مرغی کی فیڈ پر نہ صرف مخلف ٹیکس ہیں بلکہ سویابین کی ایل سی بھی نہیں کھولی جا رہی تو یہ خوراک مہنگی ہے وہ سستی ہو گی جب ہی مرغی کی قیمت کم ہو گی.

دوسری جانب اضلاع کی انتظامیہ روایتی حربے استعمال کررہی ہے اور مسلہ کے حل کی بجائے پرچون فروشوں کو نشانہ بنا رہی سرکاری لسٹ بھی زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے 100 روپے کم کر کے مرتب کی گئی ہے جس کی وجہ سے پرچون فروش پریشان ہیں اور وہ ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ زندہ مرغی 480 روپے میں خرید کر گاہک کو 400 میں فروخت کرنا ممکن نہیں راولپنڈی کی پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر عباسی نے افضل چوہدری کے موقف کی تائیدکرتے ہوئے کہا کہ مرغی کی افزائش کے 20 سے 25 فیصد فارمز بند پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بحران آیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ان فارمزکو بند رکھنے کی وجوہات طلب کرئے شیڈ مالکان سے انہوں نے کہا کہ اگر آج شیڈمافیا کو قابو کرئے اور تمام شیڈورکنگ حالت میں آئیں‘ حکومت ٹیکس ختم کرئے اور فیڈ کی قیمت کم ہوتو تب ہی اگلے سال تک طلب و رسد کا فرق کم ہو گا ورنہ قوت بخش سمجھے جانے والے اس سستے گوشت کی قیمت مزید بڑھتی رہے گی.

لاہور میں پولٹری کے ہول سیلررانا عاصم اسلام کا کہنا ہے کہ شیڈمالکان کی مناپلی توڑے بغیرقیمتوں میں کمی ممکن نہیں انہو ں نے کہا اگر طلب اور رسد کا مسلہ ہے تو کنٹرول شیڈزکے ساتھ روایتی شیڈ کو بھی فروغ دیا جائے اس کے علاوہ برائلر کے متبادل بطخ اورخرگوش کی فارمنگ بھی شروع کی جائے دنیا کے بیشتر ممالک میں انہیں برائلرکے سستے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں ؟انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مسلے کے حل میں واقعی ہی سنجیدہ ہے تو متبادل آپشنزموجود ہیں مگر اس کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپلائی کی گاڑیاں بندکرنے‘ریٹیلرزکے چلان اور مارکیٹوں کے چھاپوں جیسے بیوروکریسی کے گھسے پٹے اقدامات سے آج تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا حکومت اگر مسلے کا حل چاہتی ہے تو اسے کنٹرول شیڈزمالکان کی تنظیم اور ہیچریزمالکان سے بات کرنا ہوگی چوزے کی پیدوار بڑھائے گی تو اس کی قیمت میں کمی آئی گی اسی طرح کنٹرول شیڈمالکان کوریگولیٹ کیا جائے کہ وہ ریٹ بڑھانے کے لیے پیدوار کو بند یا کم نہ کرسکیں اس کے علاوہ کراچی کی طرزپر پنجاب میں بھی روزانہ کی بجائے ہفتے کا ریٹ طے کریا جائے تو صورتحال پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے .

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی