
وہ نیلسن منڈیلا نہیں نواز شریف ہیں
ہفتہ 25 دسمبر 2021

گل بخشالوی
کیا کمال کی حکمت ِ عملی سے مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو قومی سیاست کے دود ھ سے بال کی طرح نکال پھنک دیا دونوں جماعتوں کے قائدین میں اگر تھوڑی بہت عقل ہوتی تو مولانا کی جیت پر رقص نہ کرتے اپنے ساتھ ہونے والے ہاتھ پر ماتم کرتے ، خیبر پختون خوا کے پختونوں نے مولانا فضل الرحمان کو اس کی کامیاب حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اعتماد کا ووٹ دیا ہے اس لئے کہ اس نے قوم کو اپنی کامیاب حکمت عملی سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا خیبر پختوں خوا سے پتہ صاف کر ا دیا ہے۔
(جاری ہے)
آصف علی زرداری کے لئے عوام کا نعرہ تھا ایک زرداری سب پہ بھاری لیکن مولانا نے ان سے یہ اعزاز چھین لیا۔اچھا ہوا کی تحریک ِ انصاف کو مولانا سے کم نشستیں ملیں ور نہ آج خیبر پختون خوا میں دھاندلی دھاندلی کی تال پر اپوز یشن کا ر رقص ہوتا !!
احسن اقبال فرماتے ہیں کہ قومی اداروں پر عوام کا اعتماد ا ±سی وقت برقرار رہ سکے گا جب وہ غیر جانب دار نظر آ ئیں گے۔ خیبر پختون خوا میں اداروں کی غیر جانداری پر شاداں احسن اقبال صاحب اب انتظار کریں کہ پنجاب میں کیا ہونے والا ہے ، آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال دئے ہیں اور مولانا نے اسلام آباد کی طرف مار چ کی تیاری پکڑ لی ہے ، کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کا وجود پنجاب میں صفر ہے ، جیالہ ازم ابھی زندہ ہے لیکن پارٹی قیادت بھٹو خاندان کے قاتلوں کی گود میں جا بیٹھی ہے ، خیبر پختون خوا میں پارٹی کا حشر دیکھ کر اگر پیپلز پار ٹی کی آنکھ کھل گئی تو قومی سطح پر اپنی ساکھ بحال کر لے گی ،
ورنہ پاکستان میں ان کی حکرانی کے خواب ادھورے رہ جائیں گے۔ عمران خان پنجاب کو وزیر ِ اعلیٰ کے سپرد کر کے سندھ کی سیاست پر خاص توجہ دے رہے ہیں ایم کیو ایم تو پہلے ڈوب چکی ہے اب پیپلز پارٹی کی اجار ہ داری ختم کرنے کے لئے سندھ پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں
احسن اقبال کہتے ہیں کہ وہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں ۔جہاں تک رابطوں کی بات ہے تویہ رابطے تو گذ شتہ تین سا ل سے ہور ہے ہیں اگر پہلے کسی نے گھاس نہیں ڈالی تو اب بھی کسی خوش فہمی میں نہ رہیں اس لئے کہ ڈوبتی کشتی میں کوئی بیٹھتا نہیں، بلکہ کشتی میں بیٹھے لوگ بھی چلانگ لگا دیتے ہیں کہتے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف بہت جلد پاکستان آرہے ہیں ، لیکن عوان جانتی ہے کہ وہ نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ نواز شریف ہیں جوجیل اور موت سے خوف زدہ ہیں۔ وہ دنیائے اسلام کی پہلی خاتون وزیر ِ ا عظم تھیں جو جان کو خطرہ ہونے کے باوجود اپنے شوہر او بچوں کو پردیس میں چھوڑ دیس آئی تھیں ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کی عوام بلا رہی ہے وہ اپنے باپ قائد ِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کے نقش ِ قدم پر تھیں ، ذوالفقار علی بھٹو نے بھی اقوام متحدہ میں کہا تھا باڑ میں جائے تمہاری قرار داد میں جا رہا ہوں مجھے میرے دیس کی عوام بلا رہی ہے ،
وزیر ِ اعظم عمران خان نے اپنے پہلے دور ِ اقتدار میں قومی نقاب پوشوں کے چہروں سے نقاب اتار کر ان کی اصلی صورت دکھائی اور فیصلہ عوام پر جھوڑ دیا ہے اب فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے کہ وہ صادق اور امین کا ساتھ دیتے ہیں یا ان کا جو صادق اور امین نہیں ہیں!!۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.