تیر و ترکش

بدھ 26 فروری 2020

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#ملائیشیا میں سیاسی تناوٴ، مہاتیر محمد وزارت عظمیٰ سے مستعفی۔
مہاتیر کے گن گانے والے ………چلیں چھوڑیں یہ کوئی بات ہے بھلا کرنے کی۔
#ٹرمپ کی پاکستان آنے کی خبریں درست نہیں، دفتر خارجہ
الحمدللہ!
#عمران خان دماغ سے نہیں زبان سے معیشت چلا رہے ہیں، شہبازشریف
جیسے آپ انگلی سے حکومت چلاتے رہے؟
#حکومت تاجروں کی ہر ممکن مدد کرے گی، صدر عارف علوی
اگر آئی ایم ایف نے اجازت دی تو۔


#پاکستان دہشت گردی کے خلاف ٹھیک جارہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں خطاب
یا اللہ خیر! لگتا ہے پاکستان پر پھر کوئی ابتلا آنے کو ہے۔
#عثمان بزدار اب پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہے، انہوں نے سب کچھ کور کرلیا، جہانگیرخان ترین
اس لیے چودھری پرویزالٰہی بھی مولانا کی ”امانت“ کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں۔

(جاری ہے)


#جسٹس فائز عیسیٰ کیس، نئے اٹارنی جنرل کی حکومتی پیروی سے معذرت۔
کیا بے بسی ہے حکومت کی۔
#کابینہ نے مریم نواز کو لندن نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، شیخ رشیداحمد
شیخ صاحب نہ کریں اس طرح کی باتیں ،آپ تو اچھی طرح جانتے ہیں ایسے فیصلے کون کرتا ہے۔
#بلاو ل کے نوازشریف اور ن لیگ کے متعلق بیان نے اپوزیشن بیانیے میں دراڑ ڈال دی، تجزیہ کار
اب یہی ڈیوٹی ہوگی ان کی۔


#بڑے ڈاکو پکڑنے سے کرپشن میں کمی آ گئی، وزیراعظم
دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔
#فروغ نسیم نے پردہ اٹھایا تو میں بھی اٹھاوٴں گا، سابق اٹارنی جنرل انور منصور
اس بیان کے بعد فروغ نسیم صاحب نے انور منصور صاحب سے معافی مانگ لی
#نئے کراچی کے بغیر نیا پاکستان بنانا ممکن نہیں، اسد عمر
نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی
#نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے۔

ن لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی، بلاول کی لاہور میں صحافیوں سے گفتگو

لگتا ہے لاہور پہنچتے ہی بلاول کی اعتزازاحسن صاحب سے ملاقات ہوگئی ہے۔
#عمران خان کو کرکٹ اور حکومت میں فرق نظر آگیا، حافظ حسین احمد
اب دیکھنا یہ ہے کہ سلیکٹرز کو کرکٹر اور سیاست داں میں فرق نظر آتا ہے یا نہیں۔
#وزیراعظم پیاروں کی سرپرستی چھوڑ دیں، سراج الحق
بعض حلقوں کا خیال ہے کہ پیارے وزیراعظم کی سرپرستی کررہے ہیں۔


#ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی کارکردگی کو سراہا گیا، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورحماد اظہرکا ٹویٹ
لیکن گرے لسٹ سے پھر بھی نہیں نکالا ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو۔
#امیر طبقہ غریبوں کے مسائل سے آگاہ نہیں، صدر مملکت
اور جو غریب کسی نہ کسی طریقے سے امیر طبقے میں شامل ہوجاتا ہے وہ بھی اپنے طبقے کو بھول جاتا ہے۔


#عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، ہمایوں اختر
 یاد رہے آپ نوازشریف، میاں اظہر اورپرویز مشرف کی قیادت میں بھی پاکستان کو آگے بڑھاچکے ہیں۔
#مہنگائی ہماری سوکن ہے، وزیر ریلوے
پھر آپ کی حکومت کسی کی تو دلہن ہوئی ناں!
#وزیراعظم کے سخت معاشی فیصلوں سے عوام کو فائدہ ہوگا، پرویز خٹک
فی الحال تو خواص کو فائدہ ہورہا ہے وزیراعظم کے ان فیصلوں کا۔


#فروغ نسیم نے ہمیشہ غیرجمہوری قوتوں کے لیے کام کیا، پاکستان بار کونسل
اپنے ٹریک ریکارڈ کے خلاف تو پھر کچھ نیا نہیں کررہے ناں فروغ نسیم صاحب۔
#ججوں کی جاسوسی نہیں ہونے دیں گے، فروغ نسیم
تو کیا یہ کام خود کرنے کی کوشش کریں گے؟
#وفاقی حکومت نے کم پیسے دیے اس لیے ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
موجودہ وفاقی حکومت کو آئے تو اٹھارہ انیس ماہ ہوئے ہیں اور سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کو ماشاء اللہ ایک سو اڑتیس ماہ ہورہے ہیں جناب!
#موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لیے مارچ میں میدان لگائیں گے، بلاول بھٹو زرداری
یہ منہ اور مسور کی دال۔


#عالمی برادری کشمیری خواتین کے لیے آواز اٹھائے، عمران خان
کیونکہ ہمارا گلا خراب اور آواز بیٹھ چکی ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :