
سبز پاسپورٹ اور بدلتے حالات
پیر 20 ستمبر 2021

پروفیسرخورشید اختر
اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ افغانستان سے نکل کر نئے اہداف تلاش کرتے ہوئے سمندروں میں اتر گیا ہے اور چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی قوت اور معاشی راستوں کو روکنے کے لیے ایٹمی آبدوزیں بانٹنا شروع کر دی ہیں، آسٹریلیا، برطانیہ سے مل کر
آکوس معاہدہ کر لیا جس کے تحت امریکہ آسٹریلیا کو ایٹمی آبدوزیں دے گا، ان ایٹمی آبدوزوں کی خصوصیت ھے کہ وہ گہرے پانیوں میں نظر سے اوجھل، ریڈار سے اوجھل، کئی کئی مہینے پانی میں رہنے اور ایٹمی میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اس معاہدے میں نیوزی لینڈ، کینیڈا ، جاپان اور تائیوان بھی شامل ھوں گے، یہ کرکٹ کا کھیل بھی اسی معاہدے کی نذر ہو گیا، چونکہ پاکستان نے اس مرتبہ امریکی ڈومور کو مسترد کیا، چین کے خلاف سرد جنگ کا مرکز بننے سے انکار کیا سزا تو دینی تھی، دے رہے ہیں، کیا پھر ملک کو جنگ میں دھکیلنا پاکستان کی سالمیت کے لیے درست فیصلہ ہوتا، اب ہر گز نہیں ، سب سیاستدانوں اور دانشوروں کو سوچنا چاہیے کہ کیا حکمت عملی بہتر ہو سکتی ہے، آج ہی خبر آئی کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان امریکہ جاتے ہوئے آف لوڈ کر دیا گیا، یہ سب سزا کے طریقے ہیں، مریم نواز نے مستقبل میں سیاست کرنی ہے، ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کی بھی خواہش ہے تو کیا اس طرح کے طنز ، غیر سنجیدگی اور "غیر ملکی" زبان اچھی لگے گی؟ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی پر انڈیا میں خوشی منائی گئی اور پھر ن لیگ کے حلقوں میں، کیا کوئی من چلا آپ کو وہ ٹائٹل دے دے، تو پھر آپ کہیں گے "غداری کا سرٹفکیٹ" بانٹتے پھر رہے ہیں، آپ اپنی اداؤں پر ذرا غور کیجیۓ، دنیا دفاعی طاقت اور معاشی غلبے کے لیے مختلف النوع معاہدے، بلاک اور راستے تشکیل دے رہی ہے اور آپ کی" کلی" عمران خان نفرت میں پھنسی ہوئی ہے، اقتدار میں آکر بدلہ لے لیجیے گا، اس وقت الیکشن کمیشن اصلاحات، مہنگائی، اور خطے کی بدلتی صورتحال پر کچھ دانش لڑائیں ملک کا بھلا ہو جائے گا،
پاکستان کا امیج خراب کرنے میں معاون نہ بنیں آپ کے ایک چہتے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی صاحب کے ساتھ امریکی ائیرپورٹ پر کیا ھوا تھا ، وہ سبز پاسپورٹ کی عزت تھی؟ یہ جو امر صالح سے تعلقات تھے ، اس کا کیا ماجرا تھا وہاں سے سونے کی اینٹیں نکل رہی ہیں کہیں وہ بھی تو نہیں، میرا مطلب ہے، آپ لوگوں کی، بلاول بھٹو آپ سے سیاسی دانش اور سوچ میں آگے نکل رہا ہے، آپ نے مستقبل میں عوام کی قیادت کرنی ہے تو شفاف کردار پیدا کریں، سبز پاسپورٹ کی عزت، آپ کروائیں، ھم آپ کے ساتھ ھوں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسرخورشید اختر کے کالمز
-
مہنگائی کس کا ، کیا قصور ہے؟
جمعرات 17 فروری 2022
-
تحریک عدم اعتماد۔۔۔سیاست یا مزاحمت!
منگل 15 فروری 2022
-
لتا۔۔۔سات دہائیوں اور سات سروں کا سفر!!
منگل 8 فروری 2022
-
نیٹو ، نان نیٹو اتحادی اور اب قطر!!!
بدھ 2 فروری 2022
-
نظام بدلنے والے کہاں ہیں؟
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
یوکرین، یورپ میں بڑھتی سرد اور گرم جنگ!!
جمعہ 28 جنوری 2022
-
بھارت کی مسلم دشمنی اور نسل پرستی
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
کیا عثمان بزدار نے حیران نہیں کیا؟
جمعہ 21 جنوری 2022
پروفیسرخورشید اختر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.