بھارتی جنگی جنون مسلم دشمنی

پیر 23 دسمبر 2019

Riaz Ahmad Shaheen

ریاض احمد شاہین

بھارت کے حکمرانوں کا کشمیرکو ہڑپ کرنے اور نہتے کشمیریوں کو قید وبند اور اور انسانیت کے حقوق کی دھجیاں اُرنے ن پر ظلم تشدد قتل مار ڈھاڑ کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ متنازع شہریت بل کو منظور کرنے پر مسلمانوں سے دشمنی کی روایت کو دورہریا ہے اس پر بھارت کے بیس کروڑ سے زائد مسلمانوں سمیت لاکھوں بھارتی متنازع شہریت بل کو منظور کرنے پر سراپااحتجاج ہیں مودی سرکار نے سٹرکوں پر نکل کر احتجاج کرنے والے بھارتیوں پر فورسز کے ذریعے فائرنگ آنسوگیس کی شیلنگ لاٹھی چارج کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس میں ایک درجن سے زائد ہلاکتیں اور سینکڑوں بھارتیوں کی گرفتاریاں جمہوریت کے دعوے دار بھارت سرکار کی ذہنیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس متنازع شہریت بل کو منظور کرنے پربھارت کے مختلف شہروں کرفیودفعہ144 کا نفاذکے باوجو د احتجاج انٹر نیت سروس موبائل فون معطل میٹرو اسٹیشنزبند جگہ جگہ ناکہ بندیاں جامع مسجد دہلی سے جنترمنترتک ریلیاں اترپردیش میں مظاہرین پر فائرنگ بنگور میں مظاہرین کے درمیان تصادم اور ان مظاہروں میں طلباء کی بھی بھر پور شرکت کے شرمناک واقعات پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر چرچے مذمت نے بھارتی حکومت کو بے نقاب کر رکھا ہے اورپریانکا گاندھی اور ممتابنرجی نے بھی بھارتی متنازع شہریت بل کو منظور کرنے پراس کو غریبوں کے خلاف قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)


 ایک طرف اندرون بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے خلاف ایسی آگ بھڑک اُٹھی ہے اور دوسری طرف پاکستان کی سر حدوں پر بھارت نے چھیڑ چھاڑ اور کا سلسلہ جاری رکھا ہے تاکہ بھارتی عوام کی توجہ بھارت میں حالیہ صورت سے ہٹائی جائے اس کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ ان سے مسلمانوں کا حسن سلوک بھی اقوام عالم کے سامنے ہے اور بھارت پر جو جنگی جنون طاری ہے اور گیڈر بھکیاں دیتا ہے اس کو یہ بھی سوچ لینا چاہیے ۔

افواج پاک سمیت پاکستان کے سائنسدانوں انجیئیروں پر قوم کو فخر ہے پاکستان کی دفاعی ضروریات میں اضافہ جنگی حالات میں قوم و ملک کیلئے خوشخبری سے کم نہیں پاکستان کو ایٹمی قوت بنے سے لیکر اب تک میزائل ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ ہوتا آ رہا ہے جو کہ اچھی ہیش رفت ہے عوام افواج پاک کے ساتھ کھڑے ہیں اپنی افواج کی قربانیوں اور اعلی کارکردگی پر پوری قوم کو ناز ہے افواج پاک دشمن کو منہ توڑ جواب دینے اور ملک وقوم کا دفاع کو فرض اولین سمجھتی ہے مگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حالات ابتر کر رکھے ہیں اور انسانیت سوز مظالم نے اس جمہوریت کے علمدار کا چہرہ بے نقاب کر رکھا ہے اور پاکستان کی سرحدوں پر بھی خلا ف ورزیوں کو معمول بنا رکھا ہے۔

 بھارتی فطرت کو دُہرانے کی کوششوں کو پاک افواج کے جنگجووٴں نے ڈھیر کرنے کا عزم کر رکھا ہے پوری دنیااس سے بھی باخبر ہے مگر بھارت باز نہیں آ رہا بر حال ہماری پاک افواج ملک و قوم کے دفاع کیلئے دن رات جاگ رہی ہے اور جواب دینے کیلئے ہمیشہ کی طرح چاک و چابند بھی ہے پاکستان جس نے ہمیشہ امن کا راستہ اپنایا اور بھارت کو تنازعات کیلئے مذاکرات کی دعوت دیتا آ رہا ہے مگر پھر بھی اپنی حرکات سے باز نہیں آ رہا اور کشمیر میں مسلمانوں کے گھروں کو جلانا اور نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ اس نے مظالم کا جو سلسلہ جاری رکھا ہے اس کی فطرت کی عکاسی کرتا ہے اس لئے جنگی صورت حال میں تناوٴ برقرار ہے جب تک مذاکرات نہیں ہوتے خطرہ رہے گا۔

 دوسری طرف پاکستان نے ہمیشہ دوستی کا ہا تھ بڑھایا جنگی قیدی پائلٹ سے اچھا رویہ اور اس کو بھارت کے حوالہ کر کے دنیا پر ثابت کیا پاکستان امن پسند ملک ہے مگر ابھی تک اپنے رویہ میں تبدیلی نہیں لایا جبکہ بھارت کے عوام غربت بیروزگاری کی صورت سے دوچار ہیں اور مودی کو اپنی قوم کی فکر تک نہ ہے اور جنگی جنون اس کے دل و دماغ پر چھایا ہوا ہے جو تباہی کا راستہ ہے ۔

پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ ہے اس کے برعکس بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا معمول بھی اس کی نیچرکی عکاسی کر تا آ رہا ہے بھارت کی ہٹ دھرمی دنیا سے عیاں نہیں اس کو یہ بھی علم ہے پاکستان کی مسلح افواج صلاحیت رکھتی ہیں اور مادر وطن کے وقار سلامتی وخود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اورپوری قوم افواج پاک کے ساتھ ہے۔ مودی کو اپنے عوام کی حالت بدلنے کی فکر کرنی چاہیے اسی میں ہی بھارت کا بھلا ہے جنگ تباہی کا ہی نام ہیں بھارت کو علم ہے ہماری فضائیہ بری افواج بحر ی افواج کی جس انداز میں تربیت کی گئی ہے اور دنیا کی بہترین افواج میں ان کا شمار ہے۔

 اپنے سمندروں فضاوٴں اور ارض پاکستان کا دفاع کرنا ان کی رگ رگ میں بھرا ہوا ہے ان نے ان کی حفاظت تحفظ کی جرات وہمت بہادری کے ساتھ تاریخ مرتب کی ہے قوم کو اپنے شاہینوں سمیت پاک افواج کی بہادری پر ناز ہے ان کی پیشہ ورانہ امور پر مہارت فضائی سرحدوں کی حفاظت اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ملیا میٹ کرنا ہی ان کا مشن ہے۔ بھارت واقعی بہت بڑا ملک اور ایٹمی قوت بھی ہے مگر پاکستان بھی ایٹمی قوت اور دنیا کی بہترین فوج جنگی سازوسامان کے ساتھ لیس ہے اور بھارت کی کسی غلطی پر اس کو ایسا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

ہماری ایک پنجابی شاعر نے کہا تھا ”لالہ جی جان دے او جنگ کھیڈ نہیں جانانیاں دی“ پوری قوم اس کامیاب میزائل لیس جے ایف17 تھنڈرپر افواج پاک سائنس دانوں انجینئروں کو مبارک باد دیتی ہے پاکستان کے دفاع کیلئے ایسے تجربات ہمارا حق ہے ان کو جاری رہنا چاہیے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :