
کیا اب سینٹ بھی بغیر ڈیزل کے چلے گی؟
پیر 15 مارچ 2021

سید عباس انور
(جاری ہے)
اب دو روز قبل ہونے والے الیکشن کے سات ووٹوں کے ضائع ہونے پر ملک بھر کے تمام ٹی وی چینلز پر ایک اور بحث چل پڑی ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو ہرانے کیلئے یہ بھی مسلم لیگ ن کی ایک چال ہو سکتی ہے، کیونکہ گزشتہ ہفتے ہونیوالے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک بھی سیٹ نہیں مل سکی، اور اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان بھی اسی چکر میں پیپلز پارٹی کا بھلا کرتے رہ گئے۔ ڈپٹی چیئرمین شپ کی سیٹ پر اپنا امید وار تو عبدالغفور حیدری کے روپ میں کھڑا کر دیا لیکن اس بات کا علم مسلم لیگ ن کو بھی بخوبی تھا کہ وہ اس سیٹ پر جیت نہیں سکیں گے۔ اور اگر گیلانی جیت جاتا تو پھر پیپلز پارٹی کا ہی فائدہ تھا، مسلم لیگ ن تو جیسے پہلے روز تھی آج بھی اسی موڑ پر تنہا کھڑی رہ جاتی۔ لیکن پیپلز پارٹی موجودہ سسٹم میں مکمل طور پر آگے بڑھتے ہوئے ضرور اپنا کچھ نا کچھ مقام بنا لیتی۔ اس لئے مسلم لیگ ن نے کمال چال چلتے ہوئے ''نا کھیلیں گے، اور نا کھیلنے دیں گے'' کی مثال پر بخوبی عمل کرتے ہوئے اپنے ووٹوں کو ضائع ہی کروا دیا۔اس کی تحقیقات خود پیپلز پارٹی اپنے طور پر بھی کرے گی، اور مسلم لیگ ن نے بھی اس بات کو اہمیت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم بھی اپنی پارٹی کے سینیٹرز حضرات سے ضرور پوچھ گچھ کریں گے۔ محب وطن باشعور قوم کو اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ سارے سینیٹرز حضرات اتنے تجربہ کار اور ماہر سمجھے جانے والے قابل سیاست دان ہیں لیکن ووٹ کیسے ڈالنا ہے، کئی کئی بار ان کو سمجھانے کے باوجود ان کو سمجھ نہیں آتی اور اور چیئرمین شپ کے الیکشن کے فوراً بعد ڈپٹی چیئرمین شپ اور خواتین کی سیٹ کے الیکشن میں تو بالکل ٹھیک ووٹ ڈالتے ہیں اور اس سے قبل سات ووٹوں کو ضائع کر دیا جاتا ہے، اور اگر گیلانی کے ولی عہد علی حیدر گیلانی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہونیوالے الیکشن میں اگر یہی ووٹ صحیح ڈالے ہوتے تو آج چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ہی ہوتے۔ یاد رہے کچھ دنوں قبل مسلم لیگ ن کے چار سنیٹرز کے بارے میں خبر آئی تھی کہ یہ چار سنیٹرز سنجرانی سے پہلے ہی وعدہ کر چکے تھے ہم آپ کو ووٹ دینے کا پکا وعدہ تو نہیں کرتے لیکن یہ بھی نہیں چاہتے کہ پیپلز پارٹی کا سنیٹر چیئرمین بن جائے۔ کیونکہ چیئرمین شپ کا ووٹ ہم گیلانی کو ڈالنے کا حلف اٹھا چکے ہیں۔ تو انہوں نے حلف کا وعدہ تو پورا کیا اور گیلانی کے خانے میں ہی مہر لگائی لیکن مہر ایسے طریقے سے لگائی کہ ووٹ ضائع ہو جائے، لگتا ہے انہوں نے اپنا وعدہ ایفا بھی کیا اور اپنی خواہش کے مطابق گیلانی کو چیئرمین شپ کی دوڑ سے باہر کر دیا۔اس الیکشن کے بعد مسلم لیگ کے طلال چودھری نے بلاول زرداری کو ازرہ مزاق یا طنزکرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ''آپ نیوٹرل رہنے کا کہتے رہے ہیں، ٹیوٹرل کا '' مزا'' آیا؟'' تو اس پر بلاول زرداری نے اس کا بڑا خوبصورت طلال چودھری کی شخصیت کو دیکھتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ '' یہ سینٹ الیکشن ہیں، کوئی تنظیم سازی نہیں، یہ جمہوری جدوجہد ہے طلال صاحب۔۔! '' ۔۔ مبینہ طور پر اس الیکشن کے بعد لندن کے مہنگے ترین ایون فیلڈ فلیٹوں سے ہلکا ہلکا دھواں اٹھ رہا ہے۔ کیونکہ یہ سارا پلان وہیں ترتیب دیا گیا تھا، نواز شریف کی خواہش تھی کہ جلد سے جلد لانگ مارچ کی سیاست کا آغاز کیا جائے، گھیراؤ جلاؤ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پورے ملک میں افراتفری پیدا کی جائے، اور لانگ مارچ اسلام آباد نہیں بلکہ راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے سامنے کیاجائے، اب پی ڈی ایم کی طرف سے دی جانیوالی تاریخ 26 مارچ بھی آنے کو ہے، اب دیکھتے ہیں کہ 26 مارچ سے پہلے پی ڈی ایم کا کیا حال دیکھنے میں آتا ہے، اور 26 مارچ کا لانگ مارچ ہو گا بھی یا پی ڈی ایم کا کیوک مارچ ہو گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سید عباس انور کے کالمز
-
خان صاحب !ٹیلی فونک شکایات یا نشستاً، گفتگواً، برخاستاً
منگل 25 جنوری 2022
-
خودمیری اپنی روداد ، ارباب اختیار کی توجہ کیلئے
منگل 4 جنوری 2022
-
پاکستان کے ولی اللہ بابے
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
''پانچوں ہی گھی میں اور سر کڑھائی میں''
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
کورونا کی تباہ کاریاں۔۔۔آہ پیر پپو شاہ ۔۔۔
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کااحتساب اورملکی صورتحال
اتوار 19 ستمبر 2021
-
کلچر کے نام پر پاکستانی ڈراموں کی '' ڈرامہ بازیاں''
پیر 13 ستمبر 2021
-
طالبان کا خوف اور سلطنت عثمانیہ
اتوار 5 ستمبر 2021
سید عباس انور کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.