Live Updates

جنہوں نے ملک میں ابتری کی کیفیت پیدا کی ہے انہیں جواب دینا ہوگا،سلیکٹرز بتائیں کیوں اس کاانتخاب کیا ‘ نواز شریف

سابقہ ڈی جی ایف آئی اے کا انٹرویو سب نے سن لیا ہے ،جو کام ایف آئی اے نے نہیں کیا وہ نیب سے لیا جارہا ہے ، آپکو جواب دیناہوگا ہم غلام بن کے نہیں رہ سکتے اگر ایسا ہوتا رہا ہے تو آئندہ ایسا نہیں ہوگا،پاکستان کو باوقار باعزت ملک بنائینگے، اس کا راستہ اے پی سی میں بتا دیا ہے جو آئین کی عزت نہیں کرتا میں اسکی عزت نہیں کرتامجھے فوج کے افسر عزیز ہیں ، وہ افسر مجھے پسند نہیں جو دھاندلی کرتے ہیں کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو سب پر حاوی ہوجاتی ہیں ،یکا یک کیا ہوگیا مجھے مکھن میں بال کی طرح نکال کر پھینک دیا گیا مجھے کسی بزدل کی ضرورت نہیں ،جوبزدل ہیں وہ گھروںمیںبیٹھے رہیں ، اسمبلیوں کوبھی ان کی ضرورت نہیں ‘ نواز شریف کا خطاب نواز شریف نے راستہ دکھا دیا، اب امتحان آپ کا ہے ،ہمارا بیانیہ بہت واضح ہے عوام کی امانت ووٹ میں خیانت نہیں ہوگی ‘ شاہد خاقان ہماری کسی سے جنگ نہیں ہے ،آپ سب لوگ 2 ماہ خود کو پی ڈی ایم کیلئے وقف کر دیں ‘سابق وزیراعظم نیب والے نواز شریف کو واپس لانے کیلئے ڈھول بجائیں گے تو اس میں سے عاصم سلیم باجوہ، ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کی آوازیں آئینگی‘ مریم نواز نیب ڈھول بجائے گا تو بشیر میمن کی آواز آئے گی ،نوازشریف کی آواز ٹی وی پر نہ دکھائیں اس کا پیغام گھر گھر پہنچ چکاہے پاکستان کے تمام مسائل کا حل ووٹ کو عزت دو میں پوشیدہ ہے ،نواز شریف نے اپنی بیٹی کوکارکنوںکی صف میںکھڑا کیا ہے قربانی دینے کا وقت آئے گا تو مریم نواز کو آپ سب سے آگے پائیں گے ،نواز شریف نے مجھے کہا گرفتار ہو تو سینہ تان کر گرفتاری دینا‘نائب صدر مسلم لیگ ہر چیز کو چلانے کیلئے ایک کتاب ہوتی ہے اور اس ملک کو چلانے کی کتاب آئین ہے ،آئین کے مطابق ملک کو چلاناہوگا‘احسن اقبال ہمارے قائد نے ایک راستے کا تعین اور پالیسی بیان دیا ہے یہ راستہ پاکستان کی عزت کا راستہ ہے ‘ رانا ثنااللہ نواز شریف جدوجہد چوتھی بار اقتدار میں آنے کے لئے نہیں کر رہے بلکہ عوام کو اقتدار میں لانے کے لئے کر رہے ہیں‘ خواجہ آصف حقیقت یہ ہے اس ملک میں نواز شریف نے نقصانات اٹھا کر خود کو قربانیوں کے لئے وقف کیا ہے ،نواز شریف جتنا بڑا لیڈر اس ملک میں نہیں ہے‘جاوید ہاشمی

جمعرات 8 اکتوبر 2020 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جنہوں نے ملک میں ابتری کی کیفیت پیدا کی ہے انہیں جواب دینا ہوگا،سلیکٹرز بتائیں کیوں اس کاانتخاب کیا ،کیوں اس کوسرپر لا کرسوارکر دیا ،پاکستانی قوم اب یہ سوال پوچھے گی ، اگر آج پاکستا ن کو بدلنا ہے اورحقیقت میں پاکستان میںتبدیلی لانی ہے تو ان سوالوںکے جواب چاہئیں،اس کے بغیر یہ ملک اور اسمبلیاں اورحکومتیں نہیں چل سکتیں، اس کے بغیر غریب کا چولہا اور پاکستان نہیں چل سکتا،سابقہ ڈی جی ایف آئی اے کا انٹرویو سب نے سن لیا ہے ،جو کام ایف آئی اے نے نہیں کیا وہ نیب سے لیا جارہا ہے ، آپ کو جواب دیناہوگا اورہمیں جواب لینا ہوگا اورہم جواب لینے تک چین سے نہیںبیٹھیں گے ،ہم غلام بن کے نہیں رہ سکتے اگر ایسا ہوتا رہا ہے تو آئندہ ایسا نہیں ہوگاہم پاکستان کو باوقار باعزت ملک بنائیں گے اس کا وہی راستہ ہے جو میں نے اے پی سی میں دیا ہے ،جو آئین کی عزت نہیں کرتا میں اسکی عزت نہیں کرتامجھے فوج کے افسر عزیز ہیں لیکن وہ افسر مجھے پسند نہیں جو دھاندلی کرتے ہیں جو انتخابات چوری کرتے ہیں،مجھے کسی بزدل کی ضرورت نہیں ،جوبزدل ہیں وہ گھروںمیںبیٹھے رہیں ، اسمبلیوں کوبھی ان کی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میںاراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،سینیٹ ممبران اور ٹکٹ ہولڈرزکے مشترکہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر راجہ ظفر الحق،شاہدخاقان عباسی ،احسن اقبال، مریم نواز، پرویز رشید، خواجہ آصف،راناتنویرحسین، خواجہ سعد رفیق، مخدوم جاوید ہاشمی ،مریم اورنگزیب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں اس لیے میرا حق ہے میں پاکستان کے مسائل کو سامنے لائوں ،آج ملک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے آج تک ملکی مسائل کی اصل جڑ کی تشخیص تک نہیں ہوئی یا اس پر کوئی بات نہیں کرتا،میں نے 20 ستمبر کو اے پی سی میں پاکستانی مسائل کی اصل وجوہات کا ذکر کیا تھا، میں نے صاف شفاف انداز میںبات قوم تک پہنچائی تھی ،آج بھی اگر ہم نے بات نہیں کرنی تو ہم اپنی نسلوں کو کیا دیں گے ،کیا ہم کرائے کے ممبرز ہیں کہ کسی کے کہنے پر ووٹ دیدیں،ہم غلام بن کر اس ملک میں نہیں رہنا چاہتے ،اگر پہلے ایسا ہوتا رہا ہے تو اب ایسا نہیں ہو گا ہم پاکستان کو باعزت اور باوقار ملک بنائیں گے ،اس کا وہی راستہ ہے جو میں نے اے پی سی میں دیا ہے ،اگر ہمیں تنگ نہ کیا جاتا تو آج پاکستان ترقی کر رہا ہوتا ،ایٹمی دھماکے کرنے سے پاسپورٹ کو عزت ملی ،سڑکوں کے جال بچھانے سے سبز پاسپورٹ کو عزت ملی ،موٹر وے کیا تبدیلی والوں نے بنائی ہی ، جے ایف تھنڈر ہم نے بنایا ،ہم نے پاکستان کے دفاع کومضبوط کیا،ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج تب ہوگی جب آئین کی پاسداری کرے گی ،ہماری فوج آئین کی پاسدار ہے ،صرف چند لوگوں نے ساری فوج کو بدنام کیا ہے ،جو آئین کی عزت نہیں کرتا میں اسکی عزت نہیں کرتامجھے فوج کے افسر عزیز ہیں لیکن وہ افسر مجھے پسند نہیں جو دھاندلی کرتے ہیں جو انتخابات چوری کرتے ہیں۔

آپ لوگ جیتے ہوئے تھے لیکن آپ کوہرایا گیا،اگر ووٹ کو عزت نہ دی پاکستان کی رہی سہی عزت چلی جائے گی ،کوئی پاکستان کی عزت نہیں کرے گا ،مجھے نہ نکالا جاتا تو پاکستان ترقی کر رہا تھا، سی پیک چل رہا تھا لیکن ہم ٹریک سے اتر گئے ،ایک ایک ارب ڈالر ملکوں سے مانگ رہے ہیں ،یہ نئے پاکستان کی بات کرنے والے سبز پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے،جو جھولیاں پھیلا کر ملکوں سے قرضے مانگ رہے ہیں ،سبز پاسپورٹ کی عزت ہم نے بنوائی تھی جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تھے، ہزاروں کلومیٹر کی موٹرویز بنائیںاگر ہم ملک کی خدمت کر رہے ہوتے تو مزید موٹر ویز بھی بن چکی ہوتیں ،گوادر سے کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد کو ملا رہے تھے ،چترال والوں سے پوچھیں کہ ہم نے ان کے لئے 50 سال پرانا منصوبہ کیسے مکمل کیا اور انہیں سہولت دی ۔

انہوں نے کہا کہا کہ پاکستان کہاں تھااور آج اسے کہاں پہنچا دیا گیا ہے ، خطے میں پاکستان کی کرنسی سب سے کمزورہے ، روپے کی قدر میں کمی نے پاکستان کوبھی کنگال کردیا ہے ، آج مہنگائی کی وجہ سے عوام کے آنسونکلتے ہیں، عوام کہتے ہیں کہ بچوںکو پالیں یا ان کو پڑھائیں، ان کو روٹی ٍکھلائیں یا دودھ پلائیں، انہیں روٹی کھلائیں یا فیسیں اداکریں،آج خواتین بھی روتی ہیں ،جب بجلی اورگیس کے بل آتے ہیں تو عوام کوسمجھ نہیں کہ وہ کہاں جائیں۔

پاکستان کے عوام نے دو سال کاعرصہ کس صبراور ہمت کے ساتھ گزارا ہے ، یہ وہ نیا پاکستان ہے جس کے سنہرے خواب دکھائے گئے تھے ۔ عوام نے اس کے باوجود اس کے نعرے کوقبول نہیں کیا ۔ انہوںنے پارٹی کے اراکین اسمبلی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود آپ نے انتخابات میںکامیابی حاصل کی لیکن کامیاب تبدیلی والوںکوکروایا گیا ،یہ بہت بڑی آئین شکنی ،یہ نا قابل معافی جرم ہے،آرٹی ایس کوبندکر کے مکمل صفائی اور ہیر اپھیری کی گئی، مینڈیٹ کوچوری کیا گیا ،ہمارے بکسوں کو تبدیل کرکے دوسرے بند ے کو جتوا دیا گیا ، دھاندلی کے باوجودفاٹا سے ، ایم کیو ایم اور دیگر چھوٹی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کوساتھ ملایا گیا اور انہوںنے عمران خان کو وزیراعظم بنوایا ،اتناکچھ کرنے کے بعدبھی ، اتن بڑے پیمانے پر دھاندلی کرنے کے باوجودبھی ، مانگے تانگے کے ووٹوں کے باوجود عمران خان چارووٹوں کی برتری سے وزیر اعظم بناگیااور اس نے پاکستان کا یہ حشرکردیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ مجھے بزدل آدمی کی ضرورت نہیں ہے، اگر جس نے بزدلی کا مظاہرہ کرتاہے وہ برائے کرم گھر بیٹھ جائے قوم کی اس کی ضرورت نہیں ہے اس کیلئے اسمبلیوںمیں بیٹھنے کی بھی گنجائش نہیں ، اگر پاکستان کو بچانا ہوتو پھر دل کو تھوڑابڑاکرناہوگا،بہادری اور جرات کامظاہرہ کرنا ہوگا، اس کیخلاف اٹھنا ہوگا۔ اپنی قو م او ردنیا کوبتاناہوگا کہ ہم ظلم او رناانصافی کو قبول نہیںکرسکتے اور ہم اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک یہ جنگ ہم جیت نہیںجاتے ، آپ کو میرے ساتھ وعدہ کرنا ہوگا،آج پاکستان اس کا حساب لینے کا تیار ہیں، عوام آپ کے کاندھے کے ساتھ کاندھا ملانے کے لئے تیار ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ایک نظام ختم کرکے دوسرے اور پھر تیسرے نظام کے آنے پر سوچتے ہیں،آئین کے مطابق اداروں کو چلنے نہیں دیا جاتے ،کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو سب پر حاوی ہوجاتی ہیں ،یکا یک کیا ہوگیا کہ مجھے مکھن میں بال کی طرح نکال کر پھینک دیا گیا، مجھے سمجھ نہیں آتی اگر آپ کو آتی ہے تو مجھے سمجھا دیں،ایک شخص کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے اور اقامہ پر وزارت عظمیٰ کے منصب سے نکال دیں ،اگر جلا وطن نہ کیا جاتا تو اقامہ لینے کی کیا ضرورت تھی ،کیا میں نے اقامہ کے بغیر رہنا تھا،بیٹے سے تنخواہ لی میری مرضی نہیں لی تب بھی میری مرضی۔

نواز شریف نے کہاکہ آج میں کس سے اس کا گلہ کروں، اس کا ذمہ دارا عمران خان کوسمجھوں یا اس کو لانے والے اصل ذمہ دار ہیں ۔عمران خان کو لانے والے عوام کا جذبہ دیکھیں ۔اس سوغا ت کو جتنی جلدی ہو سکے لے جائیں، یہ سوغات ہمیںنہیں چاہیے اس نے پاکستان کی تباہی کر دی ہے ، اس نے پاکستان اورپاکستانیوںکو پریشان حال کر دیا ہے ، آج لوگ بھوک سے مررہے ہیں،انہیں دووقت کی روٹی نہیں ملتی ، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

چینی چور بھاگ گئے ہیں یا بھگادیا گیا ہے ، دوائیاں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں،مریض کس طرح دوائیاں خریدتے ہوںگے ، ایسے بھی پاکستانی ہیں جوکسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ۔کیا تین سال پہلے ملک کی یہ کیفیت تھی جنہوںن ے یہ کیفیت پیدا کی ہے انہیں جواب دینا ہوگا،سلیکٹرز بتائیں کیوں اس کاانتخاب کیا ،کیوں اس کوسرپر لا کرسوارکر دیا اورٹھونس دیا، پاکستانی قوم اب یہ سوال پوچھے گی اورجب تک جواب نہ ملے آپ گھروں کو واپس نہیں جائیں گے ،آپ چین سے نہیںبیٹھیں گے۔

نواز شریف نے کہاکہ اگر آج پاکستا ن کو بدلنا ہے اورحقیقت میں پاکستان میںتبدیلی چاہتے ہیں تویہ وہ ہے تبدیلی ہے جولانی پڑے گی ،اس کے بغیر یہ ملک اور اسمبلیاں اورحکومتیں نہیں چل سکتیں، اس کے بغیر غریب کا چولہا اور پاکستان کا نظام نیں چل سکتا،اس کے بغیر پاکستان کی عدالتیںبھی نہیں چل سکتیں ،پاکستان کا کاروبار نہیں چل سکتا، ہرطبقہ پریشان رہے گا ، آپ کو جواب دیناہوگا اورہمیں جواب لینا ہوگا اورہم جواب لینے تک چین سے نہیںبیٹھیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ آج معیشت منہ کے بل گر گئی ہے ، بلین ٹریز کہاںہے اس پر جو پیسے لگے ہیں یہ عوام کے خون پسینے کی کمائی ہے ، چینی چوراربوں کھربوںلے کر کیسے باہر بھاگ گئے انہیں جانے دیاگیا، وہ عوام کاپیسہ ہے ، آپ نے وہ پیسہ واپس لینا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالنے والے بتائیںعمران خان بنی گالہ کی منی ٹریل کب دے گا ،آپ کب اس سے رسیدیں لیں گے۔

انہوںنے کہاہ سابقہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ان کی کرتوتوںکو بے نقاب کر دیا ہے ۔نواز شریف کی تقریر روک کرسابقہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا ایک صحافی کو دیا گیا انٹرویو کاکچھ حصہ بھی دکھایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے یہ تماشہ دیکھ اورسن لیا ہے ، جب ڈی جی ایف آئی اے نے انکارکیاتووہی کانیب کر رہاہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان بربادی کی طرف جارہا ہے ،بشیر میمن گریڈ بائیس کے افسر تھے اوریہ سب سے بڑا گریڈ ہوتا ہے ۔

وہ بتا رہے تھے کس طرح عمران خان نے کہا کہ نواز شریف،مریم نوازاور ہماری فیملی کیخلاف غداری ،دہشتگردی اورکرپشن کے مقدمات درج کرو۔جوکام ڈی جی ایف آئی اے نے نہیں کیا وہ نیب کرنے کے لئے تیار ہو گئی ،یہ ہے نیب کی بے ایمانیاں اوریکطرفہ احتساب ہے ،یہ زیادتی ،ظلم اور ناانصافی ہے ،عدالتیںبھی اس کے بارے میں کہہ چکی ہیں لیکن عدالتوںنے نیب کے قانون کوختم کرنے کے لئے کوئی ایکشن نہیں لیا، عدالتوںکو عملدرآمد روکنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہاکہ اب شہباز شریف کو پکڑلیاہے ،انہوںنے دن رات پنجاب کی خدمت کی ہے اپنا سکون اورنیندیں چھوڑکر پنجاب کو سنوارا۔ نواز شریف نے کہا کہ قوم آج آپ سے رسیدیں مانگتی ہے، عمران خان نے زمان پارک میں کروڑوں روپے سے نئی نئی کنسٹرکشن کی ہے ،کہاں سے آیا پیسہ ، آپ سے پوچھنا بنتاہے کہ نہیں ، علیمہ خان کی رسیدیں کب ملیں گی ، جنرل عاصم سلیم باجوہ کی رسیدیں کب ملیں گی ،حکومت اور نیب کی آنکھیںبند ہیں لیکن عوام کی آنکھیں بند نہیں ہیں،آپ نے عوام کو قوم کو الو بنانے کی کوشش کی ہوئی ہے لیکن یہ نہیں چلے گا،ہم یہ نہیں چلنے دیں گے،آپ نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ہے ہم اس کو کھول کررکھیں گے ،آپ نے ملک کو تماشہ بنا دیا ہے ، ملک کومذاق بنا دیا ہے ، ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے ۔

نواز شریف نے کہا کہ جج محمد بشیر نے میرے خلاف فیصلہ دیا ان کی عدالت سے کرنل برآمد ہوتا ہے وہ وہاں کیا کرنے گئے تھے ۔ پھر جج ارشد ملک نے جو کچھ اعتراف کیا ہے اس پر سپریم کورٹ نے خود کہاکہ ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں ،جج برطرف ہو گالیکن فیصلہ برطرف نہیںہوا ۔ جسٹس شوکت صدیقی نے کیا کہا ۔ اس ملک کے اندر دو ڈھائی سالوںمیںیہ تماشہ ہوا ہے ، ہماراخاندان ،ہماری جماعت اس کا نشانہ بنی ہے ، لیکن یہ سب فراڈ اورتماشہ ہے جو ملک کے ساتھ ہوا ہے ، کیا ہم صرف تماشہ دیکھتے رہیں گے یا اس کیخلاف کھڑے ہوں گے ، آپ نے اس کافیصلہ کرناہے میں اس کے بغیر آپ کو یہاں سے اٹھنے نہیں دوںگا۔

شاہدخاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے راستہ دکھا دیا، اب امتحان آپ کا ہے ،ہمارا بیانیہ بہت واضح ہے کہ عوام کی امانت ووٹ میں خیانت نہیں ہوگی ،ہماری کسی سے جنگ نہیں ہے ،آپ سب لوگ 2 ماہ خود کو پی ڈی ایم کے لئے وقف کر دیں ،آج آپ کو خانہ پری کرنے کے لئے ، د ل و جان سے نکلنا ہو گا، آج عوام تکلیف میں ہیں ،ایک دوسرے کو دیکھنے کی بجائے بلا خوف آگے بڑھیں ،گوجرانوالہ کا جلسہ ہم نے کامیاب بنانا ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ آج کا اجلاس اس لئے تاریخی ہے کہ آپ سب نے وفا کی ایک تاریخ رقم کی ہے ،آپ نے 70 سالوں کے بعد مسلم لیگ کا کلچر بدل دیا ہے ،نواز شریف کے بیانیے کے بعد وہ اورآپ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ انتخابات سے تین ماہ قبل دھاندلی شروع کر دی گئی تھی اورآپ سب اس کے عینی شاہد ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل ووٹ کو عزت دو میں پوشیدہ ہے ،نواز شریف عوام کی جنگ لڑتے ہوئے آئین و قانون کی عزت کی بات کرتے ہیں ،ان پر غداری کے پرچے درج کر دئیے جاتے ہیں ،یہ کیسا غدار ہے جو ایٹمی دھماکے کرتا ہے، جے ایف تھنڈر طیارہ بناتا ہے ، موٹر ویز بناتا ہے جہاں پر فائٹر طیارے لینڈ کرتے ہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کرتا ہے ،نواز شریف ایسا غدار تھا جس نے حکومت کا پیٹ کاٹ کر فوج کو دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے کے لئے پیسے دئیے ،نواز شریف کیسا غدارتھا جو پاکستان کو روشنیاں دے کر چلا گیا ۔

آپ نواز شریف کو اشتہاری قرار دیں تو اس اشتہار پر پرویز مشرف کی تصویر بھی لگائیں جسے عدالت نے آئین شکنی پر سزا دی لیکن پھر اس عدالت کو ہی ختم کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ نیب والے نواز شریف کو واپس لانے کے لئے ڈھول بجائیں گے تو اس میں سے عاصم سلیم باجوہ، ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کی آوازیں آئیں گی ، نیب ڈھول بجائے گا تو بشیر میمن کی آواز آئے گی ،علیمہ خان کو بلانے کی نیب جرات نہیں کر سکتا ،نوازشریف کی آواز ٹی وی پر نہ دکھائیں اس کا پیغام گھر گھر پہنچ چکاہے ،نواز شریف کی آواز بند کر دی گئی ہے لیکن پھر بھی ہر گلی گلی میں ان کی آواز گونج رہی ہے ،لوگ نہتے کارکنوں کو آگے کر کے خود کنٹینر میں چھپا لیتے ہیں ،نواز شریف نے 70 سال کی عمر میں سب غم اپنے سینے پر سہے ہیں ،نواز شریف نے اپنی بیٹی کوکارکنوںکی صف میںکھڑا کیا ہے ،قربانی دینے کا وقت آئے گا تو مریم نواز کو آپ سب سے آگے پائیں گے ،نواز شریف نے مجھے کہا کہ گرفتار ہو تو سینہ تان کر گرفتاری دینا،مجھے یقین ہو گیا ہے کہ یہ تحریک کامیاب ہو چکی ہے ،وعدہ کریں کہ ووٹ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے اور جمہوری جدوجہد کا سر نہیں جھکنے دینگے ،عوام کی مسلم لیگ (ن) سے وابستہ امیدوں کو ہم نے ٹوٹنے نہیں دینا۔

مریم نوازنے کہاکہ آج کا اجلاس اس لئے بھی تاریخی ہیں کہ ہم نئے دور میں داخل ہورہے ہیں ،ظلم و جبر دھونس دھاندلی کیخلا ف جو نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے انہیں سلام پیش کرتی ہوں،نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے ،پاکستان کی ہر بیماری کاعلاج ووٹ کو عزت دو میں ہے،ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو سروں پر مسلط کرنے والے تابع داروں کو دیکھاجاتاہے ۔

انہوںنے کہا کہ وعدہ کریں جب بھی نوازشریف پر امتحان کا وقت آیا ہم سب ساتھ دیں گے وعدہ کرو پاکستان کا سر آئین و قانون کے سوا کہیں جھکنے نہیں دوگے ،جمہوریت کا سر نہیں جھکنے دو گے ،وعدہ کرو ووٹ کی عزت ،عوام کا سر نوازشریف نظریے کا سر نہیں جھکنے دو گے،وعدہ کرو پی ڈی ایم کے جلسوں میں بھرپور انداز میں شرکت کرو گے۔احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کو چلانے کیلئے ایک کتاب ہوتی ہے اور اس ملک کو چلانے کی کتاب آئین ہے ،آئین کے مطابق ملک کو چلاناہوگا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہمارے قائد نے ایک راستے کا تعین اور پالیسی بیان دیا ہے یہ راستہ پاکستان کی عزت کا راستہ ہے ،نوازشریف کا راستہ پاکستان کی ترقی، عوامی مشکلات حل کرنے، عوامی جدوجہدکاراستہ ہے ،ملک کے آئین میں لکھاہے اپنے حقوق کیلئے پرامن سیاسی جدوجہد کرسکتے ہیںاانہوںنے کہا کہ گر نوازشریف کا راستہ اختیار نہ کیا تو ملک ڈیفالٹ کرجائیگا ،آئندہ سالوں اس نوبت پر چلے جائیں کہ ملک انتشار کا شکار ہو جائیگا،جب ملک انارکی یا افراتفری کا شکار ہو گاتو ملک و معاشرہ ٹوٹ جاتا ہے اور عوام کا حشر افغانستان اور شام جیسے لوگوں جیساہوتاہے ،ان کے بچوں کی لاشیں سمندر سے ملتی ہیں،اگر اپنے آپ کو مشکل حالات سے بچانا ہے تو ہمیں صدق دل سے منافقت کے بغیر حلفاً عہد کرنا ہے کہ نوازشریف کے مشکل راستے پر پوری جواں مردی وفاداری سے چلیں گے ،جمہوری سیاسی جدوجہد کیلئے خود کو تیار کرناہوگا،ضلع کی سطح کے بعد صوبائی سطح پر تحریک کو منظم کریں گے،16اکتوبر کا جلسہ پی ڈی ایم کاہوگااس کی کامیابی آخری کامیابی کیلئے ضروری ہے ،پنجاب بھر سے لوگ گوجرانوالہ جلسے میں آئیں ،نوازشریف کی امامت میں کامیابی حاصل کرکے ملک کو مشکلات سے باہر نکالیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف جدوجہد چوتھی بار اقتدار میں آنے کے لئے نہیں کر رہے بلکہ عوام کو اقتدار میں لانے کے لئے کر رہے ہیں ،70 سالوں سے عوام کا اقتدار ایک سراب ہے ،2018 کے انتخابات میں آر ٹی ایس کو ڈائون کر کے عوام کی طاقت کو روکا گیا اور ووٹ کی حرمت کو پامال کیا گیا جس کا خمیازہ آج 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔منتخب وزیراعظم نواز شریف کو نکالنا ایک جرم تھا ۔

فوجی آمر کہا کرتا تھا کہ نواز شریف واپس نہیں آئے گا لیکن وہ واپس آیا اور اقتدار سنبھالا دوسرا جرم عوام کی عدالت لگی تو دھاندلی کا بند باندھ کر عوام کی خواہش کو روکا گیا ،آج پاکستان پوری دنیا میں تنہا ہے آج سقوط کشمیر ہو چکا ہے ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ اس ملک میں نواز شریف نے نقصانات اٹھا کر خود کو قربانیوں کے لئے وقف کیا ہے ،نواز شریف جتنا بڑا لیڈر اس ملک میں نہیں ہے ،میرا لیڈر نواز شریف ہے میں نے آج تک کسی اور کو لیڈر نہیں کہا۔انہوںنے کہاکہ جو جنگ نوازشریف نے لڑی اسمیںبیٹی بھائی بھتیجوں کو پیش کیا،بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر وطن آئے،نوازشریف جمہوریت کا سب سے بڑا لیڈر ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات