Live Updates

انڈیا ہمارا پانی نہیں روک سکتا اب بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر بھی بات ہوگی

پاکستان دہشتگردی کا شکار جبکہ انڈیا دہشتگردی کا سہولتکار رہا ہے، مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہم امن کے داعی ہیں لیکن امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پیپلزپارٹی رہنماؤں ندیم افضل چن، شیری رحمان و دیگر کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 مئی 2025 23:08

انڈیا ہمارا پانی نہیں روک سکتا اب بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر بھی بات ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 13 مئی 2025ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری فورسز نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے مذموم مقاصد خاک میں ملا دیئے،مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہم امن کے داعی ہیں لیکن امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، اس موقع پر تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم متحد رہی، اب کشمیر کے مسئلے کے حل کا وقت آ گیا ہے، ہم ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، سندھ طاس معاہدے پر بھی بات ہوگی، انڈیا ہمارا پانی نہیں روک سکتا، پاکستان دہشتگردی کا شکار جبکہ انڈیا دہشتگردی کا سہولتکار رہا ہے، چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ٹھوس موقف کی وجہ سے ملک اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

شیری رحمان اور ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں، جو حالیہ حالات پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوئے اس پرپاکستان پیپلز پارٹی کا موقف آتا رہا، چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا کے سامنے عالمی میڈیا پر پاکستان کی نمائندگی کی اور بیانیہ سامنے رکھا، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر قوم متحد اور ایک نظر آئی، پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس پر پوری قوم کو مبارکباد ہو، سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے جنگ نہیں، اب جب جنگ بندی ہو گئی ہے تو بات چیت آگے بھی بڑھنی چاہیے،ایٹمی ہتھیاروں کاکریڈٹ پیپلز پارٹی کی قیادت ذوالفقار علی بھٹو شہید اور میزائل ٹیکنالوجی کا کریڈٹ بےنظیر بھٹو شہید کو جاتا ہے، پاک فورسز نے بھرپور انداز میں ملک کا دفاع کیا، فورسز کی قیادت لائق تحسین ہے۔

سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان وجہ تنازعہ ہے ، اب جب کہ حالیہ کشیدگی کے بعد ٹرمپ سمیت دیگر ممالک کے سربراہان نے اپنا کردار ادا کیا، اب عالمی برادری کو چاہیئے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کو باور کرایا جائے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پوری قوم کا فخر ہیں جن کی بہترین جنگی حکمت عملی کی بدولت پاکستان سرخرو ہوا۔

ہمارا سپہ سالار دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گیا ،ان کی قیادت میں تینوں افواج نے بھارت کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی ،پاکستان ایئر فورس اور شاہینوں کو بھی مبارکباد دیتی ہوں،جنہوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، یپلز پارٹی یوم تشکر منانے میں سب کیساتھ ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کے بیانیے کا محاذ سنبھالا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا حکومت اور فورسز کو مکمل سپورٹ دینی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان سرحدوں پر اتنے چوکنا تھے کہ دشمن ڈر گیا، مودی سرکار اپنی نااہلی چھپانے کے لیے قوم سے تقریریں کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے نہتے شہریوں پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق جرم ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بھارت کے 77 ڈرونز بھی گرائے گئے، ہندوستانی عوام دیکھ رہی ہے کہ ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا، پاکستان پر جنگ مسلط کی اور پاکستان نے منٹوں میں جنگ جیت لی، بین الاقوامی طور پر بھی دیکھیں تو پاکستان جنگ جیت گیا ہے، بھارتی حکومت نےفیک بیانیہ بنانے کی بھی کوشش کی پر ناکام رہی،انڈیا میڈیا نے خبریں کم جبکہ فلم زیادہ چلائی، بھارتی افواج کے افسران اپنے صحافیوں کے سخت سوالات کا جواب نہ دےسکے، خوش آئند تھا کہ جنگ کے دنوں میں ہماری تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں، انہوں نے کہا کہ پوری قوم احسان مند ہے کہ ذولفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایٹمی ملک بنایا،میزائل ٹیکنالوجی کا کریڈٹ شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کو جاتا ہے، بھارتی افواج اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے نہ تو جنگ کا طبل بجایا اور نہ ہم جنگ چاہتے ہیں، جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا،اس وقت مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے،مودی نے پہلگام واقعہ کو استعمال کر کے جنگ کا جواز بنایا،بھارت تمام معاملات کو حل کرنے کی بجائے بند کردیتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کو بات کرنے کی ضرورت ہے ،یہ لوگ دہشت گردی پر بھی بات نہیں کرنا چاہتے،کلبھوشن بھارتی فوج کو ہی افسر تھا جو جاسوسی میں ملوث نکلا، الٹا چور مسلسل کوتوال کو ڈانٹ رہا ہے،87 گھنٹوں کی اس جنگ میں بھارت نے بہت کچھ کھویا.، بھارت کسی تیسری طاقت کو شامل کرکے معاملات حل کرنے کا خواہاں نہیں ہیں،کشمیر اور سندھ طاس ہمارا سب سے اہم مسئلہ ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، یہ لوگ دہشت گردی پر بھی بات نہیں کرنا چاہتے,دہشتگردی پر سفارتی بات جاری رہنی چاہیئے، شیری رحمان نے سوال پوچھتے کہا کہ بتایا جائے کرتار پورہ کو کیوں اچانک بند کردیا گیا۔

؟ ریاست کا تحفظ کرنا ہمیں بلاول بھٹو زرداری سے سیکھنا چاہیئے، چین نے ہمیشہ کی طرح ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے کل اپنی شکست خوردہ تقریر کی ہے ٹیررزم کے اوپر وہ تقریر سامنے تھی ٹیررز جو یقین ہم بلوچستان میں دہشتگردی پر بات کریں گے کشمیر کا مسئلہ بھی آپ سب نے دیکھ لیا لیکن من سمجھتا کے یے کرائیسز تھا یے جنگ جو ہمارے اوپر تھوپی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یے پاکستان کیلئے ایک اپرچونٹی بن گئی اور سارا کے ہمارے ملک میں جو تقسیم پیدا کی جارہی تھی عوام کے اندر سیاسی جماعتوں کے اندر ہم اس میں اکٹھے ہوگئے ملک افواجز کے پیچھے کھڑا ہوگیا اور ہماری میں سمجھتا ہوں کہ یے اللہ کا بڑا کرم ہوا ہے ہماری ملک کے اوپر اسی سے ہم نے آگے چلنا ہے اور ہماری اگلی پالیسیاں یے جو سرکل یونٹی کا ایک۔

میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی افواج کی اب یے زمیندار زیادہ بنتی ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ ہماری افواج نے تو ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔ اب سیاسی فورسز کو بھی چاہیے کہ اپنی عوام کا سر فخر سے بلند کری اور مل بیٹھیں تو ہم اپنی پڑوسی ممالک کے بھی بڑی میں بلون ہیں کے انہوں نے اس مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا اسسپشلی ترکی، چائنہ ایران ساری پڑوسی ممالک نے لیکن جو پاکستان دہشتگردی کا شکار ملک ہے خواہ کے پی کے ہو خواہ بلوچستان ہو میں سمجھتا ہوں کے اب اس پر بین الاقوامی فورسز کو ساری دنیا کو پتا چل گیا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ملک ہے دہشتگردی کا سہولت کار نہیں ہے تو جو سہولتکار ہیں وہ خود ہی جنگ تھوپین تو مس اس لیے اب آپ کے سوالات لونگا ذیادہ دیر ٹائیم نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ سوشل میڈیا یا میڈیا اور سکوارڈن لیڈر عثمان جو ہیں ہم اس کیلئے اور باقی شہداء کیلئے ہمارے نوجوان اور امن اور انڈیا کہتا ہے کے دہشتگرد جو معصوم بچے کبھی دہشتگرد نہیں ہوتے تو میں سمجھتا ہوں ان کیلئے ہمیں سب کو دعا کرنی چاہیے،اللہ تعالٰی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جو ہمارے زخمی ہیں جو ہمارے افواج کے ہمارے سولین ان کیلئے ہماری نیک خواہشات ہیں ہماری انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا جس طرح مقدمہ بین الاقوامی سطح پر لڑا ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یاد تازہ ہوگئی لوگوں کو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد تازہ ہوگئی کے پیپلز پارٹی آج بھی اس ملک کی کوئی محافظ جماعت ہے تو وہ پاکستان پیپلزپارٹی ہے۔
یے ہمارے چیئرمین نے ہمارے چیرمین کی ٹیم نے یے ثابت کیا ہے کہ اپنا سیاسی مقدمہ آپ نیریٹو پارٹی کا نیریٹو ملک ملک کا نیریٹو بنایا ہے۔ وہ ملک کا نیریٹو ہے جو آپ نے دیکا جس کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات