
وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب اسمبلی کے اختتامی بجٹ سیشن سے طویل ترین خطاب،سالانہ ترقیاتی پروگرام منظور کرنے پر ایوان کو مبارکباد دی،متعدد ترقیاتی منصو بوں کا اعلان
ہفتہ 28 جون 2025 00:50
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز نے 10ارب روپے سے واسا اور پی ایچ اے بنانے کا اعلان کیا۔
پنجاب میں پہلا سنٹر آف ایکسی لینس ڈائیگناسٹک سنٹر قائم کرنے کا اعلان اور 10سی ٹی سکین مشینیں لگائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے 1400مراکز صحت کی تعمیر و مرمت اگلے چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، پنجاب کے متعدد شہروں میں کیتھ لیب بنانے، مفت ادویات کے لئے80ارب روپے دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب کا پہلا نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ قائم کرنے کا اعلان کیا جس میں سات نئے جدید ترین ہسپتال بھی شامل ہونگے۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے ساتھ ایئر ایمبولینس کیلئے ایئر سٹریپ بھی بنائی جائے گی۔ انہوں نے پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کیلئے پاکستان کی پہلی کراپ انشورنس سکیم لانے کا اعلان کیا۔پنجاب بھر میں 300سے زائد سکول آف ایمیننس اور 6ہزار آئی ٹی لیب بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے کسی سکول میں ایک سال کے بعد بچے زمین پر بیٹھ کر نہیں پڑھیں گے۔ 10لاکھ کسانوں کو 200ارب روپے کے بلاسود قرضے دیں گے۔ حکومت پنجاب 20ہزار ٹریکٹرز پر سبسڈی دے گی۔ وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ڈیڑھ سال کے اندر میٹرو بس پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا اور 25ایکڑ تک کاشتکاروں کو ٹارگٹ سبسڈی دینے کے عزم کا اعادہ، راشن کارڈ کی تعداد 13لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے 5ہزار ایکڑ پر شریمپ فارمنگ شروع کرنے اور پنجاب کی 1400ڈسپنسریوں کو 10ارب روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے پانچ سال میں 5لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ 10مئی کو بھارت سے تاریخی معرکہ جیتنے پر وزیراعظم شہبازشریف اور افواج پاکستان قیادت کو سلام پیش کرتی ہوں۔ فسادی اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی خوش آئند بات ہے۔ امید کرتی ہوں کہ فلسطین، کشمیر جیسے بنیادی تنازیات کو بھی حل کیا جائے گا۔پاکستان، امن، اصول اور قانون پر چلنے والی ذمہ داری ریاست ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر بھی پاکستانی قوم اور شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ پنجاب کی پہلی سرکاری ایئر لائن ایئر پنجاب کا آغاز اسی سال ہوگا۔جنوبی پنجاب کو ریجنل ٹرین کے ذریعے شمالی پنجاب کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔ایک روپے کا بھی مالی سیکنڈل آیا تو استعفیٰ دے دوں گی۔ ای آکشن پر سرکاری ٹھیکے دینے سے 60ارب روپے بچائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں صرف تین فیصد اضافہ، لوکل لون میں 94فیصد اور انٹرسٹ میں 30فیصد کمی ہوئی ہے۔پنجاب کا ہر مخالف بھی تعمیر وترقی کی خوشگوار تبدیلی کی گواہی دتیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلاتفریق عوامی خدمت کے وعدے کا علم بلند کیا۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کیساتھ جھوٹے وعدے ہوئے،اب ہر وعدہ پورا کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائے گا۔نوازشریف کی بیٹی ہوں ہر وعدہ پورا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے، پارٹی اور خود بہن کہہ رہی ہے کہ انہیں مائنس کر دیا گیا۔ہم نے نہیں کہہ رہے پارٹی اور بہنیں کہہ رہی ہیں کہ خان کو مائنس کر دیا گیا۔اپوزیشن کے بہن بھائیوں نے بھی بلاآخر ہمارے پاس ہی آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوردراز سے پینے کے لئے پانی لانے والی خواتین کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ لیپ ٹاپ، کسان کارڈ، ہونہار سکالر شپ، شریمپ فارمنگ سمیت متعدد جنوبی پنجاب سے شروع کیے گئے۔میو ہسپتال سے فروزن شولڈر کا بہترین علاج کرایا۔ سوا کروڑ سے زائد گھر کی دہلیز پر مفت علاج سے مستفید ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا، ایک صوبہ رکشہ ایمبولینس لے آیا۔ ستھرا پنجاب کے کارکنوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔ پچھلے سال عید پر صفائی کا بہترین ریکارڈ خود ہی توڑ دیا۔ پنجاب میں تقریبا19ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و توسیع ہورہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاشتکار کا ہاتھ نہ چھوڑنے کا وعدہ نبھایا۔کسانوں پر ظلم کا جھوٹا پراپیگنڈہ ناکام ہوگیا۔کاشتکاروں کو محمد نواشریف پر پورا بھروسہ ہے۔ گندم خریداری کی پالیسی تبدیل نہ کرتے تو صوبہ اس وقت ایک کھرب40ارب کا مقروض ہوتا۔ کسان کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ تک بلاسود قرضے دیں اور اگلے سال مزید کسانوں کو سپر سیڈر بھی دیں گے۔ سڑک اور دیگر ہر ترقیاتی منصوبوں پر مسلم لیگ (ن) کی ہی مہر نظر آتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو فروغ کے لئے آئی ٹی سٹی میں پہلا فلم سٹی قائم کریں گے۔ 30سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا اجرا خوش آئند ہے۔عوام کی خدمت بھی کی اور آئی ایم ایف کا سرپلس ٹارگٹ بھی پورا کیا۔ نوازشریف کینسر ہسپتال کی چوتھی منزل چھت تک تعمیر ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی عوام کیلئے کھول دی گئی ہے۔ 27ارب روپے سے پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اورری ویمپنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ تعلیم کے لئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ راناسکندر حیات کے بیٹے کے سرکاری سکول میں داخلے کی کوئی مثال نہیں ملتی، مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی طرح پنجاب دیگر شہروں کی ترقی کے لئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ اگست میں آنے والی 600میں سے 240بسوں میں جنوبی پنجاب کو زیادہ حصہ دیں گے۔ فورٹ منرو سمیت 60سیاحتی مقامات پر اگلے سال کام شروع ہوجائے گا۔ پیرا اگلے ہفتے سے فنکشنل ہوجائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنی ٹیم اور پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا بلکہ کثرت رائے سے اس تاریخی بجٹ پاس کیا۔پنجاب کے تیس سال کا ڈومیسٹک ڈیڈ قرضہ صرف ڈیرھ سال میں اللہ کے فضل و کرم سے صفر ہوچکا ہے۔ دوسرے سال ٹیکس فری بجٹ دینے کے باوجود ذاتی محاصل 53.4اضافہ ہوا ہے۔ٹیکس دینے والوں کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا گیا ہے، ریونیو میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں کرپشن کے خاتمے اور ٹرانسپرنسی لانے سے صرف ایک شعبہ سے تیس ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ بجٹ فنڈز کا استعمال پہلے آج تک 585ارب تھا آج 1100ارب تک پہنچ گیا۔اس معزز اایوان اور ارکان سے جو وعدے کیے وہ سب پورے کیے۔اس معزز ایوان اور ارکان کے سامنے سال کی کارگردگی کا جائزہ پیش کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر منصوبوں پر پنجاب کے عوام کا اتنا ہی حق ہے جتنا لاہور کے شہریوں کا ہے۔ ہمت کارڈ، مینارٹی کارڈ، کسان کارڈ دیئے گئے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور دیگر شہروں سمیت یہی کارڈز پسماندہ علاقوں کو بھی دیئے گئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعصب اور کسی بھی طرح کی تفریق پر یقین نہیں رکھتی۔جنوبی پنجاب ڈویلپمنٹ کے لئے 400ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑاصاف پانی کا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ عمران خان کو کسی نے مائنس نہیں کیا بلکہ بری کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔ اپوزیشن کے بہنوں اور بھائیوں کو دعوت دیتی ہوں۔ جانتی ہوں کہ پنجاب کے بعض علاقوں میں صاف پانی میسر نہیں ہے۔ جہاں پینے کا پانی میسر نہیں وہاں واسا گھروں میں پانی مہیا کرے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ سکول میل پروگرام جس میں ڈیلی بچوں کو دودھ کی فراہم کیا جاتا ہے اس کا آغاز بھی جنوبی پنجاب سے کیا۔ اس سال لیہ اور بھکر کے بچوں کو بھی سکول میل پروگرام شروع کیا جائے گا۔ شریمپ فارمنگ کے منصوبے کا آغاز جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے کیا۔ رواں سال 5ہزار ایکڑ پر جھینگا کی فارمنگ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کسان کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ لیہ، وہاڑی، رحیم یارخان، بہاولنگر اور بہاولپور کے کسانوں کو ملا ہے۔ لیپ ٹاپس کی فراہمی میں بہت بڑا شیئر جنوبی پنجاب کے طالب علموں کا ہے۔ پاکستان کی کامیاب ترین پروگرام اپنی چھت، اپنا گھر سکیم سے جنوبی پنجاب کے شہریوں کو بڑا شیئر ملا ہے۔ 19ہزار کلومیٹر مرمت اور بحالی ہونے والی سڑکیں بھی جنوبی پنجاب میں بنی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ماں کو اپنا ہر بچہ پیارا ہوتا، مریم نواز شریف کے لئے بھی پنجاب کا شہر، گائوں اور تحصیل ایک جیسی اہمیت رکھتا ہے۔ عوام کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ان کا حق بڑے احترام کے ساتھ ان کے دہلیز تک پہنچایا جارہا ہے۔فیلڈ ہسپتال، کلینک آن ویل، دل کے امراض اور ہیپاٹائٹس اور کینسر اور مریم دستک کے ذریعے پنجاب کے عوام کی خدمت کی جارہی ہے۔تعلیم اور صحت کے شعبے کو جتنا بڑا بجٹ دیا ہے اس پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال میں پورے پاکستان کے مریض علاج کراسکیں گے۔ ستمبر 2024 میں کینسر ہسپتال کا افتتاح کیا، اس سال فنکشنل ہوجائے گا۔ ہمارے دو ٹرسٹ ہسپتال ہیں لیکن میں نے ایک سرکاری ہسپتال سے علاج کرایا۔ پنجاب کا پہلا سرکاری ڈائیگناسٹیک سنٹر آف ایکسی لینس شروع اور ایک سال کی مدت میں تکمیل کی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ڈائیگناسٹیک سنٹر آف ایکسی لینس10 ایم آئی آئی اور 10 سی ٹی سکین کی مشینیں لگنے سے لوگوں کو انتظار نہیں کرنے پڑے گا۔72ارب روپے کی لاگت سے پنجاب بھر کے 2500سے زائد بنیادی ہیلتھ یونٹس، بی ایچ یوز اور300رورل ہیلتھ سنٹر کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن کاکام جاری ہے۔40ارب روپے کی لاگت سے1250 بی ایچ یوز مکمل طور پر آر این سی مکمل ری ویمپ ہوچکے۔ کسی بھی سیاسی تفریق کے بغیر پورے پنجاب میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے لوگ فیلڈ ہسپتال سے معیاری علاج کرارہے ہیں۔ 250 وین سے کلینک آن ویل شروع کیے جو دہلیز پر جاکر لوگوں کا علاج کرتی ہیں۔ 914 کلینک آن ویل لوگوں کے محلوں اور گلیوں میں جاکر علاج کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائد مریض کلینک آن ویل سے مستفید ہوچکے ہیں۔ لوگوں کو ہسپتال جانے کی بجائے ہسپتال خود چل کر ان کے پاس آتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شیخوپورہ، میانوالی، قصور، بہاولنگراورگوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں میں نئی کیتھ لیب بنانے جارہے ہیں۔ شہباز شریف نے مفت ادویات گھر پہنچانے کا کارخیر شروع کیا،سابق حکومت نے ختم کر دیا ہم دوبارلے آئے۔ سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو ادویات ہونے کے باوجود نہیں دی جاتی تھیں۔ پاکستان اور پنجاب کی پہلے ایئر ایمبولینس سے تقریبا 170 افراد کی جان بچائی جا چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 9ہزار بچوں کی انرولمنٹ کی گئی اور پانچ ہزار بچوں مفت ہارٹ سرجری ہوچکی ہے۔ 11ارب روپے کی لاگت سے ڈائیلسز پروگرام کے آغاز سے 20ہزار مریضوں کی زندگی بچائی جا چکی ہے۔چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام، بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مفت آپریشن سے سینکڑوں مریض صحتیاب ہوچکے۔پاکستان اور پنجاب کا پہلا نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور میں بننے جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پانچ ہزار کنال پر مشتمل نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے لئے 60ارب روپے مختص کیے۔پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں صحت کے شعبے میں انقلاب آرہا ہے۔ نارووال، اوکاڑہ اور لیہ میں نئے میڈیکل کالج بنارہے ہیں۔بہاولپور، رحیم یار خان میں نئے برن یونٹس بنارہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ ٹیچنگ ہسپتال اور راولپنڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ 13ارب روپے کی لاگت سے تقریبا50ہزار ہیلتھ انسپکٹر پر مشتمل ہیلتھ کا انقلابی نظام لارہے ہیں۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کو 500گھر دیئے جائیں گے تاکہ صحت سہولیات بہتری طریقے سے میسر ہوں۔ ہیلتھ کے لئے خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹریزہیلتھ کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتی ہوں۔809ارب روپے کا تاریخی بجٹ تعلیم کے لئے مختص کرکے تعلیم کے ڈھانچے کو تبدیل کیا جائے گا۔بجٹ سے نہ صرف جدید معیاری تعلیم ہر بچے کو ملے گی بلکہ سکول تک رسائی بھی ممکن بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قابل، محنتی اور سپیشلسٹ سبجیکٹ اساتذہ کو بھی ہائر کررہے ہیں۔پہلی مرتبہ بچوں کی پڑھائی کیلئے ٹیچرز کی کارگردگی کو جانچنے کے لئے کی پرفارمنس انڈیکیٹرکا جدید نظام کو لاگو کیا ہے۔پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ ایسسمنٹ اتھارٹی پیکٹاکا ادارہ قائم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایجوکیشن میں رانا سکندر حیات کو شاباش دیتی ہوں۔ میرٹ کی بنیاد پر چلنے والا سکالرشپ تعلیمی وظائف کاپہلا اور اکیلا پروگرام ہے۔ سکالر شپ میں سیاسی مداخلت کے بغیر یہ وظائف دیئے جارہے ہیں۔ سکالر شپ دینے کے لئے میں خود گئی، جس پر بچیوں اور بچوں نے بہت پیار دیا۔20ارب روپے سے شروع ہونے والا ہونہار سکالر شپ 55ہزار بیٹے اور بیٹوں کو دیا جارہا ہے۔ اس سال ہونہار سکالر شپ پروگرام کو 75ہزار تک لیکر جائیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے بھی اپنے دور میں لیپ ٹاپ سکیم کو شروع کیا تھا۔ سیاسی مخالفین نے میرٹ پر ملنے والے سیاسی رشوت کہہ کر اس پروگرام کو بند کر دیا تھا۔عوام دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ بچوں کے ہاتھ میں کیلوں والے ڈنڈے،پٹرول پٹرول بم،غلیلیں اورتخریب کا سامان ہو۔ حکومت چاہتی ہے کہ بچوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپس،الیکٹرک بائیکس سے بچے سکول اور یونیورسٹیوں میں جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سکولوں اور کالجز میں سپیشل بچوں کے لئے 60ارب روپے کی لاگت سے ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔پنجاب کے کسی سکول میں کلاس روم کی کمی نہیں ہوگی۔ کوئی سرکاری سکول ایسا نہیں ہوگا جہاں فرنیچر،کلاس روم، ٹائلٹ کی کمی ہوگی۔ پنجاب کے سرکاری سکول معیاری سکول بن رہے ہیں۔ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سنٹر نواز شریف آف ایکسی لینس چند ماہ میں شروع کیا گیا۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو کسی بھی مہنگے پرائیویٹ سکول سے بہتر تعلیم دی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی اور اپوزیشن کو کہتی ہوں کہ ایک بار ضرور ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس کا دورہ کریں۔فخر سے بتانا چاہتی ہوں کہ ایجوکیشن منسٹر رانا سکندر حیات کا بیٹا بھی اسی سکول میں تعلیم حاصل کررہا ہے۔ پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں ایک بھی مثال نہیں ملتی جہاں کسی بھی منسٹر کا بچہ کسی سرکاری سکول میں پڑھتا ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر منسٹر،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مریم اورنگزیب اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر مواصلات صہیب بھرت کو سپر وزیر قرار دیا۔انہوں نے وزرا کرام فنانس مجتبیٰ شجاع الرحمٰن،شیر علی گورچانی،شافع حسین، عاشق حسین کرمانی ،سہیل شوکت بٹ کو شاباش دی۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی عثمان انور، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سہیل اشرف، افتخارِ سہو سمیت دیگر سیکرٹریز کو شاباش دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پرسنل سٹاف آفیسر کیپٹن (ر) علی اعجاز، نعمان صدیق،مس صائمہ فاروق، سی ایس او عثمان ٹیپو کو شاباش دی اور سی ایم آفس کے تمام افسروں اور سوشل میڈیا ٹیم کو بھی سراہا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست 2جولائی کو سماعت کے لئے مقرر
-
سیلابی ریلے میں 70افراد 7مختلف مقامات پر پھنس گئے، 52کو بچا لیا گیا،شیری رحمن
-
رجب بٹ کے ساتھ افسوسناک واقعہ، ملزمان موقع سے فرار، مقدمہ درج
-
لودھراں،شیمپو کے ساشے پر بہن سے جھگڑا، بھائی نے خودکشی کر لی
-
پی آئی ٹی بی کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم بارے تربیتی سیشن
-
نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور سے چلنے والی اور آنے والی متعدد ٹرینوں کا شیڈول تبدیل
-
گورنر خیبرپختونخوا کا دریائے سوات میں پانی کے تیز بہاؤ سے متعدد سیاحوں کے ڈوبنے کے حادثہ پرافسوس
-
شیری رحمان کا دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
حنا پرویز بٹ کی چینی کمپنی سے ملاقات، خواتین کیلئے الیکٹرک بائیکس منصوبے پر غور
-
پنجاب بھر میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق
-
کوہستان سکینڈل خیبرپختونخوا حکومت کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.