پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی موڑنے کے منصوبے کی شدید مذمت ، یہ اقدام سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کی پریس بریفنگ
جمعرات 4 جون 2026 19:42
(جاری ہے)
انہوں نے اس اقدام کو سندھ طاس معاہدے، بین الاقوامی آبی قوانین اور معاہداتی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاہدے کے تحت اپنے حقوق اور استحقاق کے تحفظ اور اپنے اہم قومی مفادات کے دفاع کےلئے تمام ضروری آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔
ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت سے مطالبہ کرے کہ وہ پاکستان کے قانونی حق کے پانی کے بہائوکو روکنے، کم کرنے یا موڑنے کے منصوبوں سے دستبردار ہوجائے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ پاکستان کے پانی، خوراک اور معاشی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کی کوئی بھی کوشش خطے کے امن اور استحکام کےلئے سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہے۔ تنازعہ جموں و کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے ایک بار پھر کہا کہ یہ تنازعہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور اس کا حل صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ بھارت میں تعینات سوئس سفیر کے مقبوضہ علاقے کے حالیہ دورے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایسے دوروں سے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کرنے کےلئے سوئس حکومت اور وسیع تر عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں، گھروں کی مسماری اور مقامی آبادی کی بے دخلی سے متعلق اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کشمیر کی آبادیاتی اور ثقافتی شناخت کو تبدیل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مذاکرات اور سفارتکاری کےلئے پرعزم ہے تاہم اسلام آباد افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملوں کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور اپنے بین الاقوامی شراکت داروں بشمول چین اور یورپی یونین کو یہ پیغام دے چکا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کےلئے استعمال نہ ہونے کے حوالے سے واضح اور غیر مبہم یقین دہانی ضروری ہے۔ افغانستان کےلئے چین کے خصوصی نمائندے یوئے شیاویونگ کے ساتھ حالیہ مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سمیت دہشت گرد گروہوں کے خلاف تعاون اور رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ خلیجی خطے کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حالات نازک اور تشویشناک ہیں تاہم جاری سفارتی کوششوں کے حوالے سے انہوں نے امید کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی سے متعلق مفاہمت اور امریکہ و دیگر علاقائی فریقین کے درمیان جاری رابطوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور پاکستان مذاکرات کے فروغ اور امن کی کوششوں کی حمایت کےلئے پرعزم ہے۔اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران سے متعلق انٹیلی جنس معلومات امریکہ کے ساتھ شیئر کی ہیں، ترجمان نے ان دعوئوں کو بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا محور علاقائی امن، استحکام اور سفارتی حل تھا اور کسی قسم کی خفیہ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ اگر متعلقہ فریقین درخواست کریں تو پاکستان خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کےلئے آئندہ مذاکرات کی میزبانی کےلئے بھی تیار ہے۔ ابراہم معاہدوں کے حوالے سے پاکستان کے موقف پر بات کرتے ہوئے طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اسلام آباد کا موقف تبدیل نہیں ہوا اور یہ 1967سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کو دہرایا۔ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق، محنت کشوں کے حقوق، گورننس اور جی ایس پی پلس فریم ورک سے متعلق امور پر برسلز کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی وعدوں پر عملدرآمد میں پاکستان کی پیشرفت کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 10 پاکستانی عملے کے ارکان کی رہائی کےلئے حکومت بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کی محفوظ رہائی کےلئے صومالی حکام، جہاز کے مالک اور دیگر متعلقہ فریقوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ترجمان نے بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کے حالیہ الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلوچستان میں دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی سے متعلق شواہد بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل شیئر کررہا ہے اور کلبھوشن یادیو کا معاملہ اس کی ایک نمایاں مثال ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے سفارت کاری، مذاکرات اور پرامن روابط کو فروغ دیتا رہے گا اور وہ اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
این ٹی سی میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، ڈیجیٹل پاکستان کے عزم کا اعادہ
-
جشن آزادی پر نادرا کا عوام کیلئے بڑا تحفہ، کیو آر کوڈ والا نیا شناختی کارڈ متعارف
-
عسکری قیادت کی صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ساتھ شہداکے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج چمن میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی رہائش گاہ پر حاضری دی
-
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی کام کر گئی،حکومت نے مارجن بڑھا دیا
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
ملک میں سیاسی استحکام آ گیا، منفی پروپیگنڈے کے باوجود کراچی چلتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
سیاسی جماعتیں بلا وجہ کی پوائنٹ سکورنگ پروقت ضائع کرنے کی بجائے ملکی ترقی خوشحالی وسلامتی کیلئے مل کر کام کریں‘شافع حسین
-
الحمدللہ آج پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پاکستان عطیہ خداوندی، اتحاد و یکجہتی سے دشمن کی سازشیں ناکام بنائیں گے‘گورنرپنجاب
-
قائداعظم کا پاکستان مساوی حقوق، قانون کی حکمرانی اور رواداری کی ریاست تھا، نفیسہ شاہ
-
قائداعظم کے جمہوری و فلاحی پاکستان میں پارلیمانی نظام کا مضبوط ہونا لازم ہے، نیربخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.