یورپی یونین نے زمبابوے کے آٹھ سرکردہ نمائندوں پر عائد ویزا پابندی ختم کر دی

بدھ 19 فروری 2014 03:18

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)یورپی یونین نے زمبابوے کے آٹھ سرکردہ نمائندوں پر عائد ویزا پابندی ختم کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپی یونین میں خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ زمبابوے کے داخلی معاملات میں بہتری آ رہی ہے، جس کے بعد پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی ان افراد پر دیگر مقدمات بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔ فروری 2013ء سے برسلز وقفے وقفے سے زمبابوے کی سو سے زائد شخصیات اور متعدد کاروباری اداروں پر سیگزشتہ بارہ برسوں سے عائد پابندیوں کو نرم کرتا جا رہا ہے۔ تاہم زمبابوے کو ابھی تک اسلحہ فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔