سوچی : گرینڈ اولمپکس میں ایتھلیٹس کے شاندار کار ناموں کا سلسلہ جاری ، جرمنی کی ٹیم 8گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے،سوچی کے برفیلے میدانوں میں بھڑ کیلے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فری سٹائل ایریل سکیلنگ میں ایونٹ میں بیلا روس کوشنیر اٹون نے شاندار پْر فارمنس دکھا کر سب کو حیران کر دیا

بدھ 19 فروری 2014 03:05

سوچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء) سوچی میں ہونیوالے گرینڈ اولمپکس میں ایتھلیٹس کے شاندار کار ناموں کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمنی کی ٹیم 8گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔سوچی کے برفیلے میدانوں میں بھڑ کیلے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فری سٹائل ایریل سکیلنگ میں ایونٹ میں بیلا روس کوشنیر اٹون نے شاندار پْر فارمنس دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔

اٹون نے اولمپکس کا پہلا سونے کا تمغہ جیتا۔ جیمپنگ سکی مینز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں اسکئیرز نے دلچسپ مظاہرے دکھائے۔

(جاری ہے)

اولمپکس میں ڈیبیو کرنیوالے اٹھارہ سالہ جرمن ایتھلیٹ ویلنگر اینڈریس ہم وطن ساتھی اسکئیر واک اینڈرس کے ساتھ شاندار پْرفارمنس دکھا کر سر فہرست رہے۔ نہوں نے دفاعی چیمپئن آسٹرین ٹیم کو زیر کر کے کیئریر کے پہلے گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔

ویمنز آئس ہاکی ایونٹ میں کینیڈا کی ٹیم نے سوئزر لینڈ کے خلاف تین ایک سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ خواتین ہی کے کولرنگ ایونٹ میں بھی کینیڈین ٹیم کی شاندار کار کردگی جاری ہے۔ نا قابل شکست کینیڈین ٹیم نے راوٴنڈ روبن میچز میں حریف ٹیموں کو روندتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ فائنل میں کینیڈا کا مقابلہ سویڈن سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :