لیبیا،پارلیمنٹ کو اقتدار کی منتقلی کے لئے فوجی گروپ نے الٹی میٹم دیدیا

بدھ 19 فروری 2014 03:16

تریپولی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)لیبیائی فوج کے ایک گروپ نے پارلیمنٹ کو اقتدار کی منتقلی کے لئے پانچ گھنٹے کی مہلت دے دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا فوج کا الزں تان بریگیڈز نامی گروپ نے قومی عبوری کونسل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ملک میں انتخابات اور جمہوریت کے نام پر ملکی اقتدار پر برجمان ہے اور دہمکی دی ہے کہ اگر پارلیمنٹ نے پانچ گھنٹوں کے دوران اگر انتقال اقتدار کا اعلان نہیں کیا تو وہ پارلیمنٹ اور عبوری کونسل پر قبضہ کرلے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسپیکر پارلیمنٹ نوری بوسھمین نے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے فوج کی ہائی کمان کو مطلع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :