ہائیکورٹ راولپنڈی ڈ ویژ ن بنچ نے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کو ایفی ڈرین کوٹہ الا ٹمنٹ کیس کی سما عت سے روک دیا ،تین مارچ تک سما عت ملتوی

بدھ 19 فروری 2014 03:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)ہا ئی کورٹ راولپنڈ ی بنچ کے جسٹس اعجاز چوہدری اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی پر مشتمل ڈ ویژ ن بنچ نے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کو ایفی ڈرین کوٹہ الا ٹمنٹ کیس کی سما عت سے روک دیا ہے جبکہ تین مارچ تک سما عت ملتوی کر دی ہے ایفی ڈرین کوٹہ الا ٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلا نی کے صا حبزادے علی مو سی گیلا نی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہا ب الد ین کے شر یک ملز م عنصر فاروق چو ہدری کے وکیل عبد الر شید شیخ کی جا نب سے دا ئر در خو است دا ئر کر تے ہو ئے مو قف اختیار کیا گیا تھا کہ عدا لت مذ کورہ نے 12فروری کو اختیار سما عت سے متعلق جو حکم جاری کیا وہ در ست نہیں ہا ئی کورٹ کے فیصلہ تک خصو صی عدا لت کو اس کیس کی سما عت سے روکا جا ئے مذکورہ عدا لت کا اختیار سما عت غیر قا نو نی ہے جبکہ چیف جسٹس لا ہور ہا ئی کورٹ کے احکا ما ت کے بھی منا فی ہے جس میں اسلا م آ با د سے متعلقہ مقد ما ت سپیشل جج سی این ایس اسلا م آ باد کو ٹرا نسفر کر نے کا حکم مو جو د ہے مز ید کو ئی بھی کاروائی انصاف کے تقا ضوں کے منا فی ہو گی جس پر عدا لت نے آ ئندہ سما عت تین مارچ مقر ر کر دی ہے

متعلقہ عنوان :