بھارتی عدالت نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی

بدھ 19 فروری 2014 03:20

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء ) بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر نے کا حکم جاری کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پی ستھا سیوم پر مشتمل بینچ کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کیس میں 11 سال تک تاخیر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا باعث بنی۔

(جاری ہے)

بھارتی عدالت عالیہ نے حکومت کو حکم دیا کہ تینوں قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کے لئے صدر کے پاس درخواست بھیجی جائے اور فورا اس حکم پر عمل کیا جائے۔دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے راجیو گاندھی کے قتل کے ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کے عدالتی فیصلے کو تکلیف دہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو مئی 1991 میں قتل کیا گیا تھا اور عدالت نے اس کیس کا فیصلہ 4 فروری کو محفوظ کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :