برطانیہ، سیلاب سے معیشت کو ایک ارب پا ؤنڈزکانقصان،انشورنس حکام

بدھ 19 فروری 2014 03:16

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)برطانیہ میں آنے والے حالیہ سیلاب نے املاک اور زرعی اراضی کوایک ارب پاؤنڈزکانقصان پہنچایاہے۔ہیمشائرکے علاقے رامسے میں سیلابی پانی نے زرعی اراضی کوشدید نقصان پہنچایاہے۔

(جاری ہے)

یلڈنگ کے علاقے میں بھی سیلابی پانی نے رہائشی علاقوں میں تباہی مچائی۔ انشورنس ادارے کے حکام گھر گھر جاکرلوگوں سے نقصانات کی تفصیلات لے رہے ہیں۔نارتھ یارکشائرکے علاقے ریپن میں بھی سیلاب اور زمین کھسکنے سے کئی علاقے متاثرہوئے ہیں۔انشورنس حکام کاکہنا ہے کہ معاشی کساد بازاری کے باعث نقصانات پورے کرنے کیلیے ہر پہلوکاجائزہ لینااہم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :