سوئی سدرن گیس کمپنی کا نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ

بدھ 19 فروری 2014 03:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے کنکشن کی فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات سوئی سدرن حکام نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ نئے کنکشن فیس میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں جس کی وجہ نئے کنکشنز کے خواہشمند صارفین کی تعداد میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے منظوری نہ ہونے کے باعث گذشتہ مالی سال کے نتائج اب تک جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :