عراق ، مختلف بم دھماکوں میں پچاس افراد ہلاک

بدھ 19 فروری 2014 03:18

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)عراق میں ہونے والے مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم پچاس افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ بغداد اور شمالی شہر ہلہ میں کیے گئے ان حملوں میں شیعہ اکثریتی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خونریز ترین حملے ہلہ کے گردو نواح میں ہوئے، جن میں 35 افراد مارے گئے۔ ابھی تک کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں سنی باغی اس طرح کے حملے کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :