نیشنل جونیئر سنوکر چیمپئن شپ ، پشاور کے محمد رفیق نے کم عمر کیوئسٹ کا اعزاز حاصل کرلیا ،محمد رفیق کی عمر 13سال ، کھیل تجربہ کار کیوئسٹ کی طرح نظر آتا ہے ، جونیئر رینکنگ چیمپئن شپ میں پشاور کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں ،اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے محنت کررہا ہوں ،اپنے صوبے میں کم وسائل کے باوجود جیت کی لگن رکھتے ہیں ،محمد رفیق

بدھ 19 فروری 2014 03:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء) نیشنل جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں پشاور کے محمد رفیق کو سب سے کم عم کیوئسٹ کا اعزاز حاصل ہوگیا ۔ محمد رفیق کی عمر 13سال ہے لیکن کھیل ایک تجربہ کار کیوئسٹ کی طرح نظر آتا ہے اور جونیر رینکنگ چیمپئن شپ میں پشاور کی نمائندگی کرتے ہیں وہ ایونٹ کے سب سے کم ترین کھلاڑی ہیں جو اپنے صوبے میں کم وسائل کے باوجود جیت کی لگن رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

محمد رفیق کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے محنت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ میری عمر تیرہ سال ہے اور میں اچھے کھیل کو برقراررکھنے کیلئے سخت محنت جاری رکھوں گا ۔ موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے محمد رفیق کا کہنا تھا کہ پشاور میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف خراب حالات کی وجہ سے مشکلات درپیش ہوتی ہیں محمد رفیق کا مقصد نہ صرف صوبہ خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے بلکہ مستقبل میں ملک کی نمائندگی ترجیحات میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :