اسحاق ڈار کی گورنر سندھ سے ملاقات ، سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال تبادلہ خیال

بدھ 19 فروری 2014 03:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منگل کی شام گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے بتایا کہ رواں سال پاکستان کی اقتصادی اور معاشی نمو میں بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے عنقریب مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ صوبے اور شہر میں میگا پروجیکٹس پر وفاقی حکومت بھرپور تعاون جاری رکھے گی اس سلسلے میں مطلوبہ فنڈز بھی جاری کئے جارہے ہیں تاکہ پروجیکٹس اپنے مقررہ وقت پر ہی مکمل ہو سکیں ،سرکلر ریلوے کی بحالی سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں کا فی حد تک کنٹرول حاصل ہوسکے گا، وفاقی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صوبے اور شہر میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مزید میگا پروجیکٹس بنائے جائیں ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شرح نمو کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ اقتصادی طور پر کراچی کو پوری طریقے سے متحرک کیا جائے ۔