برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، اعلی سعودی قیادت سے ملاقاتیں

بدھ 19 فروری 2014 03:18

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)برطانوی ولی عہد شہزادہ مشرق وسطی کے دورے کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔ برطانوی ولی عہد کا یہ سعودی عرب کا دسواں دورہ ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شہزادہ چارلس سعودی عرب کے قدیم شہر کے دورے کے علاوہ بعد ازاں قطر پہنچنے پر ایک عجائب گھر کا بھی دورہ کریں گے۔ اس سے پہلے تقریبا ایک سال سے بھی کم عرصے کے دوران شہزادہ چارلس سعودی عرب اور قطر کا دورہ کر چکے ہیں۔

برطا نوی ولی عہد کے ریاض پہنچنے پر سعودی نیشنل گارڈز کے چئیرمین شہزادہ میتب بن عبداللہ بن عبدالعزیز کے علاوہ شہزادہ محمد بن نواف اور سعودی عرب میں برطانوی سفیر نے خیر مقدم کیا۔اس موقع پر بر طانوی سفیر نے کہا کہ دونوں بادشاہتوں کے درمیان دیرینہ دوستی ہے اس دوستی کا سعودی عرب کی جدید بادشاہت کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ہے، اس لیے ایک دوسرے کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں ذاتی تعلقات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سفیر برطانیہ کا کہنا تھا ''شہزادہ چارلس کا میرے دور سفارت کے دوران یہ دوسرا دورہ ہے جو اس امر کا اظہار ہیں کہ ہم اعلی ترین سطح پر تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔سعودی دورے کے دوران برطانوی ولی عہد سعودیہ کے اعلی ترین قائدین سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران سب سے اہم ملاقاتوں میں شاہ عبدللہ اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ہو گی۔

متعلقہ عنوان :