وفاقی حکومت کا سرکاری ٹیلی ویژن کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کاحتمی فیصلہ،محمدمالک کانام فائنل ، جلدہی نوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا

بدھ 19 فروری 2014 03:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)وفاق حکومت نے اسلام آبادہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں سرکاری ٹیلی ویژن کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کاحتمی فیصلہ کرلیاہے اورمنیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی)پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)کے اہم ترین عہدے کیلئے سینئرصحافی اورمعروف تجزیہ کارمحمدمالک کانام فائنل کیاگیاہے ۔اس ضمن میں جلدہی نوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا۔

(جاری ہے)

باخبرذرائع کے مطابق گزشتہ روزوزارت اطلاعات ونشریات نے اسلام آبادہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)کے مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے گزشتہ روزفیصلہ کیاہے اوراس ضمن میں ایم ڈی کے عہدے کیلئے زیرغوردوناموں میں سے ایک نام کی منظوری دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق تین روزقبل ایم ڈی پی ٹی وی کیلئے سینئرصحافی محمدمالک اورمعروف اداکارجمال شاہ کے انٹرویولئے گئے تھے،جس کے بعدحکومت نے مذکورہ پوسٹ کیلئے ان دونوں ناموں میں سے ایک نام فائنل کی منظوری کیلئے طویل غوروخوض کے بعدمحمدمالک کانام فائنل کرلیااوراس ضمن میں جلدہی نوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا ۔