طالبان نمائندوں سے ملاقات کے لیے افغان وفد دبئی پہنچ گیا

بدھ 19 فروری 2014 03:18

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء) متحدہ عرب امارات میں افغان حکومت اور طالبان کے وفود ملاقات کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق نیوز ایجنسی روئٹرز نے افغان حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک سرکاری وفد دْبئی گیا ہے اور وہ وہاں طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔

(جاری ہے)

افغانستان کے وفد کی قیادت صدر حامد کرزئی کے سینیئر مشییر محمد معصوم ستانییزئی کر رہے ہیں۔ حکومتی وفد طالبان کے نمائندے آغا جان معتصم سے ملاقات کرے گا۔ ایسی رپورٹ بھی ہے کہ آغا جان معتصم نے دبئی میں ایک اجلاس کی صدارت کی ہے جس میں سولہ اہم طالبان لیڈر شریک تھے۔ افغان حکومتی ذرائع کے مطابق امن کونسل کا وفد طالبان کی جانب سے ملاقات کرنے کا عندیہ دینے پر روانہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :