پشاور میں شادی تقریبات میں موبائل سے ویڈیو بنانے پر شادی ہالوں کی انتظامیہ نے پابندی عائد کرنا شروع کردیں

بدھ 19 فروری 2014 03:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں شادی تقریبات میں موبائل سے ویڈیو بنانے پر شادی ہالوں کی انتظامیہ نے پابندی عائد کرنا شروع کر دی ہے جبکہ جن افراد کے بیٹوں ، بیٹیوں اور دیگر قریبی رشتہ داروں کی شادی ہو رہی ہے نے شادی کارڈوں کے دعوت نامے پر واضح لکھنا شروع کر دیا ہے کہ شادی کی تقریب میں موبائل سے ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

کوہستان میں ویڈیو سکینڈل کے واقعہ کے بعد رواں ہفتے میں ہونے والی شادی تقریبات میں شہر ، ٹاؤن اور کینٹ کے مختلف شادی ہالوں کی انتظامیہ کی جانب سے واضح لکھا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات کی فلم موبائل فون سے نہیں بنائی جائیگی ۔ جبکہ شادی تقریبات کے کارڈوں پر بھی اس کی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اور مختلف عمائدین کی جانب سے جاری کردہ دعوت کارڈوں پر واضح لکھا گیا ہے

متعلقہ عنوان :