سندھ میں 2 اولمپک ایسوسی ایشنز کی محاذ آرائی کے سبب 2013ء میں سندھ اولمپک گیمز نہیں ہوسکے ، سندھ اسمبلی میں بیان ،محکمہ کھیل سندھ اب ان ایسوسی ایشنز سے کوئی کھلاڑی نہیں لے گا ، سندھ سپورٹس بورڈ اپنے کھلاڑی خود تیار کرے گا ، وزارت صوبائی کھیل

بدھ 19 فروری 2014 03:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء) سندھ اولمپک ایسوسی ایشنز سے متعلق سندھ اسمبلی میں بتایا گیا کہ سندھ میں دو اولمپک ایسوسی ایشنز کی محاذ آرائی کی وجہ سے 2013ء میں سندھ میں اولمپک گیمز نہیں ہوسکے ، اس لئے محکمہ کھیل سندھ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ان ایسوسی ایشنز سے کھلاڑیوں کو نہیں لیا جائے گا ۔ سندھ اسپورٹس بورڈ نے اپنے کھلاڑی اب خود تیار کرے گا ۔

(جاری ہے)

یکم جنوری 2008ء سے 30جون 2013ء تک سندھ اسپورٹس بورڈ کے تحت منعقد ہونے والے بین الصوبائی کھیلوں میں سندھ کے 259 کھلاڑیوں نے سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے ۔ وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ سندھ میں 2اولمپک ایسوسی ایشنز بن گئی تھی او ر دونوں کا تقاضا یہ تھا کہ ان سے کھلاڑی لئے جائیں یہ دونوں ایسوسی ایشنز ایک دوسرے کیخلاف عدالت میں بھی چلی گئی ان کی محاذ آرائی کی وجہ سے 2013ء میں سندھ میں کھیل نہیں ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ٹیبل ٹینس کے لیے حکومت سندھ نے متعدد اقدامات کئے ہیں وزیر پارلیمانی امور نے بتایا کہ محکمہ کھیل سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی بھی ایسوسی ایشنز سے کھلاڑی نہیں لئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :