کیتھولک چرچ میں اصلاحات تجویز کرنے والی کمیٹی کی میٹنگ کا آغاز

بدھ 19 فروری 2014 03:19

ویٹیکن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس نے چرچ میں اصلاحات کرنے والی جو کمیٹی مقرر کی تھی، اْس کی نئی میٹنگ پیر سے شروع ہو گئی ہے۔ اس کمیٹی کے تمام اراکین کارڈینلز ہیں۔ یہ میٹنگ کمرے میں جاری رہے گی اور اِس کا مقام ویٹیکن سٹی کا سینٹ مارتھاز چرچ ہے۔

(جاری ہے)

اس میٹنگ کے سامنے آج ماہرین کی کونسل کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کل بدھ کے روز کارڈینلز کمیٹی ویٹیکن میں تنظیمی ڈھانچے اور اقتصادی اصلاحاتی پروگرام پر غور کرے گی۔ کارڈینلز کمیٹی کا ابتدائی اجلاس گزشتہ برس اکتوبر میں ہوا تھا۔ اس کے اراکین کی تعداد آٹھ ہے۔ اگلے ہفتے کے روز پوپ فرانسس انیس نئے کارڈینلز کی تعیناتی ایک خصوصی تقریب میں کریں گے۔