120ٹینک شکن رائفلیں پڑی ہیں ،کمیٹی بکوا دے،ٹول فیکٹری حکام،طالبان سے رابطہ کریں،شفقت محمود کا لطیف پیرائے میں مشورہ

بدھ 19 فروری 2014 03:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان مشینری ٹول فیکٹری کے حکام کو کمیٹی کے کنوینر شفقت محمود نے مشورہ دیا کہ ٹینک شکن 120رائفلوں کی فروخت کیلئے طالبان سے رابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب پاکستان مشینری ٹول کے حکام نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان کے پاس ٹینکوں کو تباہ کرنے کیلئے 120رائفلیں پڑی ہوئی ہیں جنہیں کوئی خرید نہیں رہا کمیٹی سفارش کرے تاکہ یہ رائفلیں بک جائیں جس پر لطیف پیرائے میں کنوینر کمیٹی شفقت محمود نے کہا کہ آپ طالبان سے رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :