مالی مشکلات کے شکار ملک یونان کو مزید قرضہ فراہم کیے جانے کی امید پیدا ہو گئی

بدھ 19 فروری 2014 03:18

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)مالی مشکلات کے شکار ملک یونان کو مزید قرضہ فراہم کیے جانے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ یورو زون کے وزرائے مالیات کے ایک اجلاس میں یورپی یونین ، یورپی مرکزی بینک اور عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کو ایتھنز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مالیاتی معاملات کے یورپی کمشنر اولی ریہن کے مطابق یہ وفد یونان میں اقتصادی شعبے میں ہونے والی ترقی کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مثبت رپورٹ ملنے کی صورت میں یونان کو اربوں یورو کا مزید قرضہ مہیا کیا جائے گا۔ ان تینوں اداروں کے نمائندوں نے ایتھنز حکومت کے ساتھ ستمبر میں مذاکراتی سلسلہ روک دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :