تیز مرچوں والے کھانے بلڈ پریشر کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،چینی ماہرین

اتوار 11 مئی 2014 07:44

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)تیز مرچو ں کے حامل کھانے جسم کے اندرونی نظام کو متاثر کرتے ہیں۔ چین میں طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے تحقیق کے بعد انکشاف کیاہے کہ تیز مرچوں والے کھانے بلڈ پریشر کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

مرچوں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو خون کی نالیوں کومعتدل کر کے ان میں خون کی روانی بحال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ماہرین کی اس ٹیم کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے تیز مرچوں والے کھانے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔