کراچی ، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4افراد ہلاک ، سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

اتوار 11 مئی 2014 07:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4افراد ہلاک ہوگئے، کورنگی میں قتل ہونے والی 3 بچوں کی ماں کے قتل کا مقدمہ اس کے بھانجوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبحشاہ للطیف تھانے کی حدود ریڈیو اسٹیشن اور گلشن سٹی سے 2 افراد کی تشدد زدہ گولیاں لگیں لعشیں برآمد ہوئیں۔

اطلاع کے بعد پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر ان نعشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نامعلوم ملزمان نے مقتولین کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔ ادھر منگھوپیر کے علاقے ہمدرد یونیورسٹی کے عقب میں خالی پلاٹ سے نامعلوم 28 سالہ شلوار قمیض میں ملبوس نوجوان کی 10 روز پرانی بوسیدہ لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاش پرانی ہوجانے کے باعث ٰخراب ہوچکی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر وجہ موت واضح ہوسکے گی۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے بلاک 17 میں ایک گھر کے باہر بیٹھے شخص پر فائرنگ کرکے جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت نجیب ناصر نامی سے ہوئی‘ مقتول ایک پرائیویٹ کمپنی کا اعلیٰ افسر بتایا جاتا ہے ۔

قبل ازیں کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 8-A گلی نمبر 1 میں واقع مکان نمبر 26 کے باہر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون شمع زوجہ دل راز کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بڑے بیٹے عرفان کی مدعیت میں کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں 3 نامزدملزمان فیروز، یعقوب اور طارق کے خلاف درج کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان مقتولہ کے بھانجے ہیں اور ملزمان نے خاندانی دشمنی کے باعث اپنی خالہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے میں سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا،پولیس کا ملزم سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ملزم سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوا ۔پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 30سال کے قریب ہے تاہم اس کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے ۔پولیس نے لاش کو عباسی شہید اسپتال سے ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :