نواز شریف اور شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں اتفاق جامع مسجد کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا

اتوار 11 مئی 2014 07:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں اتفاق جامع مسجد کے توسیعی منصوبے کاآج افتتاح کیا-افتتاح کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے نمازیوں کے ہمراہ مسجد کا دورہ کیا -اس موقع پر ملک کی سلامتی ، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔