عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت بارے سوشل میڈیاپرافواہوں کاراج، خیریت سے اور صحت مند ہوں،عبدالستار ایدھی،ڈائلسز پر ہونے کے باوجود باقاعدگی سے دفتر آکرفلاح کے کاموں میں مگن ر ہتا ہوں ،گفتگو

اتوار 11 مئی 2014 07:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء )عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت عبدالستارایدھی نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں کو افواہیں قراردیدیا ہے۔ وہ ان دنوں ڈائلیسز پر ہیں لیکن ساتھ ہی دفتر بھی آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان دنوں سوشل میڈیات پر چلنے والی ٹویٹس نے عالمی شخصیت عبدالستار ایدھی سے متعلق ہلچل مچادی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایدھی نے اپنی طبیعت کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ وہ ڈائلسز پر ہیں، لیکن اس کے باوجود باقاعدگی سے دفتر آتے ہیں، اور فلاح کے کاموں میں مگن رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :