عراقی شہرفلوجا پر سیکورٹی فورسز کی بمباری سے 16افرادہلاک، 20 زخمی

اتوار 11 مئی 2014 07:41

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)عراق کے شہر فلوجا میں سیکورٹی فورسز کی بمباری سے کم از کم سولہ افراد ہلاک اور 20زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی ہسپتال کے ذمہ دار ڈاکٹر احمد شامی نے بتایا ہے کہ 16نعشیں اور 20زخمیوں کو لایا گیا ہے جو فورسز کی بمباری کا شکار بنے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے عراق کی سکیورٹی فورسز نے فلوجا کے نزدیکی علاقوں پر اپنا قبضہ بحال کرنے کیلیے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ان علاقوں پر حکومت مخالف جنگجووں نے چار ماہ سے قبضہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :