افغانستان‘ اتحادی فوج کا طالبان کے خلاف آپریشن ، 63 طالبان ہلاک‘ 41 زخمی

اتوار 11 مئی 2014 07:42

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) افغانستان میں اتحادی فوج کے حملوں میں 63 طالبان ہلاک جبکہ 41 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کے ایک ترجمان نازیف اللہ سلطانی نے بتایا کہ اتحادی فوج نے صوبہ غزنی کے ضلع گیلانی میں کریک ڈاؤن کے دوران 63 طالبان کو ہلاک جبکہ 41 کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور ہتھیار بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :