ارجنٹائن کی سافٹ ویئرکمپنی کی گیم نے امریکا میں دھوم مچادی

اتوار 11 مئی 2014 07:44

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)ارجنٹائن کی سافٹ ویئر کمپنی کے گیم نے لاطینی امریکا میں دھوم مچادی ہے، ذہنی آزمائش کے اس گیم کو روزانہ پانچ لاکھ بار ڈاوٴن لوڈ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن ا کی سافٹ ویئر کمپنی نے آسکڈ کے نام سے گیم تیار کیا ہے، جس میں مختلف شعبوں سے متعلق چھ کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس گیم کو اسکریبل سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے اور اس کی کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ روزانہ چالیس لاکھ افراد ذہنی آزمائش کے اس کھیل کا لطف اٹھاتے ہیں، جب کہ یومیہ ڈاوٴن لوڈنگ پانچ لاکھ سے زائد ہے۔