احتجاج کا توڑ، حکومت نے 11ماہ کی کارکردگی کے اشتہارات پر کروڑوں اڑادیئے

اتوار 11 مئی 2014 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کا حکومت کیخلاف احتجاج حکومت کی پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کی بارش ، گیارہ ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے تقریباً ایک سال مکمل ہونے کو ہے اور اس کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی جس میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے 480 ارب کے گردشی قرضوں کا خاتمہ ، نیشنل گرڈ میں 1700 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ،24870میگا واٹ بجلی کے 19منصوبوں کا آغاز ، نندی پور میں تکمیل ، چند ماہ میں چولستان میں قائداعظم سولر پارک کا قیام ، چین کی طرف سے توانائی انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ، چین کے تعاون سے اکنامک کوریڈور خنجراب تا گوادر منصوبے ، لاہور تا کراچی موٹروے کی تعمیر کا عظیم منصوبہ ، ورلڈ بینک کی جانب سے توانائی منصوبوں اور مالیاتی اصلاحات کیلئے 12ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت دیگر دس منصوبے شامل ہیں ان کی تشہیر ہورہی ہے حکومت نے احتجاج کے اعلان سے پہلے آئی پی پیز کو بیس ارب روپے جاری کئے ہیں تاکہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کم نہ ہو اور لوڈ شیڈنگ کم سے کم ہو اور لوگ گھروں میں رہیں اور سڑکوں پر لوگ نہ آئیں ۔

متعلقہ عنوان :