لاہور‘ سوئی نادرن نے پنجاب میں سی این جی کا شیڈول پھر تبدیل کردیا‘ اب سی این جی اتوار اور بدھ کی بجائے پیر اور جمعرات کو ملے گی

اتوار 11 مئی 2014 07:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) سوئی ناردرن نے پنجاب میں سی این جی کا شیدول پھر تبدیل کردیا اب سی این جی اتوار اوربدھ کی بجائے پیر اور جمعرات کو ملے گی سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی جانب سے سی این جی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں سی این جی پیر کی صبح چھ بجے سے منگل کی صبح چھ اور جمعرات کی صبح چھ بجے سے جمعہ کی صبح چھ بجے تک ملے گی قبل ازیں اتوار ار بدھ کو سی این جی کھلے رکھنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جسے ایک ہی دن بعد تبدیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :