فٹبال ورلڈ کپ کیلئے شاکیرا کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی ، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی، امیدہیں کہ یہ گانا این کے سابقہ گانوں کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالے گا، شاکیرا

اتوار 11 مئی 2014 07:27

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) بزازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے واکا واکا گرل شاکیرا کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی۔ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔ شاکیرا کا گانا 'لا لا لا' فٹبال ورلڈ کپ کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گانا بریک آوٹ میوزک کے طرز پر ہے جسے سنتے ہی جسم جھومنے لگتے ہیں۔ گزشتہ فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر بھی شاکیرا کے گانے واکا واکا نے دنیا بھر میں دھوم مچائی تھی اور اب شاکیرا کے نئے گانے نے پھر ہرطرف ہلچل مچادی ہے،، شاکیرا پر امیدہیں کہ یہ گانا این کے سابقہ گانوں کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالے گا۔