اولمپک کونسل آف ایشیا نے قومی ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں انٹری بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کردی

اتوار 11 مئی 2014 07:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)اولمپک کونسل آف ایشیا نے قومی ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں انٹری بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی درخواست پراولمپک کونسل آف ایشیا نے قومی ہاکی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کا ایک اور موقع دے دیا۔

(جاری ہے)

ایشین گیمز کیلئے انٹری بھجوانے کی آخری تاریخ تیس اپریل تھی جس میں توسیع کرتے ہوئے پی ایچ ایف کو مئی کے آخری ہفتے تک کا وقت دے دیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کوکھلاڑیوں اورآفیشلزکی نامکمل فہرست ارسال کی تھی جس کے باعث انٹری کے لیے مزید مہلت مانگی گئی تھی۔ ستمبرمیں کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :